عراق کے وزیراعظم مصطفی القدیمی اتوار کی صبح ایک ڈرون حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ العرابیہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں عراق کے وزیراعظم کے گھر کو ہدف بناکر راکٹ داغا گیا۔ اس حملے میں الخدیمی اور ان کے کئی محافظین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں گرین زون کے پاس بھی شدید گولہ باری ہوئی ہے۔ سلامتی دستوں نے بتایا کہ الخدیمی کے گھر پر حملے میں شامل ایک ڈرون کو پکڑ لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فائرنگ سے شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اور کسی نے فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
(یو این آئی)