ETV Bharat / international

ایران نے اسرائیل سے متعلق خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے امکان کو خارج کیا

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 8:45 PM IST

Iran govt
Iran govt

اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کی اور لمبی مدت سے وزیر اعظم رہے بینجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے باہر کر دیا۔

ایران نے پیر کے روز اسرائیل میں حکومت بدلنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین خارجہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

ایران نے اسرائیل کے ساتھ خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے امکانات کو خارج کیا

اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کی اور لمبی مدت سے وزیر اعظم رہے بینجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹادیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ "غیر سنجیدہ بیانات دینا، پہلے دن سے آج تک تمام اسرائیلی سربراہان مملکت کا مشترکہ ورثہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ایران کے تمام دشمن تباہ و برباد ہو چکے ہیں اور ایران اپنے فخر اور اعزاز پر قائم ہے۔"

انہوں نے یہ خیالات تہران میں پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ نے اتوار کے روز نیتن یاہو کی 12 سالہ تاریخی حکمرانی کو ختم کرتے ہوئے بینیٹ کے زیرقیادت نئی حکومت کو منظوری دے دی۔

اسرائیل میں لمبی مدت تک وزیر اعظم رہے بنجمن نیتن یاہو اب حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے کام کریں گے۔

ویانا میں جوہری مذاکرات کے موجودہ دور میں معاہدے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر خطیب زادہ نے کہا کہ یہ دور آخری حد تک ہونے کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے۔

واضح ہو کہ ویانا اجلاس کا مقصد ایران اور بڑی بڑی طاقتوں کے مابین جوہری کنٹینمنٹ معاہدے کی تشکیل نو کرنا ہے جس سے 2018 میں ٹرمپ انتظامیہ نے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.