ETV Bharat / international

'بغدادی کی ہلاکت ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا'

author img

By

Published : Oct 28, 2019, 8:27 AM IST

Updated : Oct 28, 2019, 1:13 PM IST

اردگان

امریکہ نے داعش کے سرغنہ کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا جس پر ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا کہ 'داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی موت دہشت گردی کے خلاف ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا'۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی امریکہ نے تصدیق کی تھی، جس پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے ٹوئٹ کے ذریعے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ٹوئٹ
ٹوئٹ

اردوگان کا کہنا ہے کہ 'داعش کے سرغنہ کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا، ترکی دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی حمایت کرتا ہے جیسا کہ وہ ماضی سے کرتا آرہا ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی شام کے شہر ادلب میں امریکی افواج کی کاروائی کے دوران مارے جانے کا اعلان کیا تھا۔

اس تعلق سے ترکی کے وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے اس امریکی فوج کی کارروائی سے قبل چند تفصیلات کا تبادلہ کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated :Oct 28, 2019, 1:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.