ETV Bharat / international

Russia-Ukraine War: زیلنسکی سے ملاقات میں کوئی اعتراض نہیں، پوتن

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 10:24 PM IST

پوتن نے ترکی صدررجب طیب اردگان Recep Tayyip Erdogan سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہاکہ زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ روس اور ترکی کے لیڈران کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت 6 مارچ کو ہوئی تھی۔

زیلنسکی سے ملاقات میں کوئی اعتراض نہیں، پوتن
زیلنسکی سے ملاقات میں کوئی اعتراض نہیں، پوتن

انقرہ: روس کے صدر ولادیمیر پوتن Russian President Vladimir Putin نے رجب طیب اردگان سے کہا کہ 'انہیں یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ روس اور ترکی کے لیڈروں کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت چھ مارچ کو ہوئی تھی۔

جاویش اوغلو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم (روس اور یوکرین) کے لیڈروں کی میٹنگ کے انعقاد کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ جنگ کی شروعات سے پہلے بھی ہم نے کوشش کی تھی۔ اصولی طورپر پوتن نے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہاکہ انہیں اس طرح کی میٹنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یوکرینی فریق تیار ہے۔ بیلاروس میں پارٹیوں کے مابین تکنیکی بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine Military Base: مغربی یوکرین میں روسی فضائی حملوں میں 35 افراد ہلاک

جاویش اوغلو نے یہ بھی کہاکہ دیگر چینلوں کے ذریعہ کوشش کی جاری ہے جن کی ترکی حمایت کرتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.