ETV Bharat / international

لندن حملہ میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 10:46 AM IST

لندن حملہ میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق
لندن حملہ میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق

میٹروپولٹین پولیس کے کمشنر كریساڈک نے جمعہ کو لندن برج حملے میں دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی۔

اس حملہ میں دو افراد کی موت کے علاوہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کااسپتال میں علاج چل رہا ہے۔کریساڈک نے پریس کانفرنس میں کہا’’ہمارے جوان اس حملہ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی شناخت کر کے مقتولین کے لواحقین کی مدد کرے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد لندن میں احتیاطً سکیوٹی بڑھا دی گئی اور تلاشی مہم جاری ہے۔ کریساڈک نے کہا’’آنے والے دنوں میں اور بھی پولیس فورس دیکھنے کو ملے گے اور ہر علاقے میں سکیورٹی فورس تعینات ہوں گے‘‘۔

انہوں نے کہا’’ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صحیح معنوں میں یہاں کیا ہوا تھا اور اس میں کسی دوسرے کے شامل ہونے کی گنجائش ہے یا نہیں۔ اسی وجہ ہم نے حملے کے بعد لندن برج کے میدان میں تلاشی مہم جاری رکھی‘‘۔

لندن کے میئر صادق خان نے بھی حملے میں زخمی ہونے والے دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا’’لندن میں شدت پسندی کبھی نہیں پیدا ہوگی، شدت پسندی کبھی نہیں جیت پائے گی‘‘۔

اس دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ معاملہ کی جانچ جاری ہے اور جلد ہی لوگوں کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولٹين پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس نے اس سے پہلے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو مار گرایا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.