ETV Bharat / international

New Sanctions on Russia: یوروپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کو منظوری دی

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 8:06 PM IST

EU approves new sanctions package against Russia
یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کو منظوری دی

یوروپی یونین کونسل نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں روس پر پابندیوں کا پانچواں راؤنڈ لگایا ہے۔ نئی پابندیوں میں یوروپی یونین میں روسی کوئلے اور دیگر ایندھن کی فروخت پر روک لگادی گئی۔ New Sanctions on Russia وہیں جاپان نے کہا ہے کہ وہ روس سے کوئلے کی درآمدات کو بتدریج کم کرکے مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔

یوروپی یونین کونسل نے جمعہ کو کہا کہ یوروپی یونین نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں روس پر پابندیوں کے پانچویں پیکج کو منظوری دے دی ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا،’’یوروپی یونین نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں روس پر پابندیوں کا پانچواں راؤنڈ لگایا ہے۔‘‘نئے پیکج کے تحت روسی حکومت اور معیشت پر دباؤ بنانے اور کریملن کے وسائل کو محدود کرنے سے متعلق اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ نئی پابندیوں میں یوروپی یونین میں روسی کوئلے اور دیگر ایندھن کی فروخت پر روک لگادی گئی۔اس کے ساتھ ہی روسی جہاز کو یوروپی یونین کی بندر گاہوں تک پہنچنے،جیٹ ایندھن،کوانٹم،سافٹ ویئر سمیت نقل و حمل کےآلات پرپابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ،کونسل نےان کمپنیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے مصنوعات یا ٹیکنولوجی نے فوجی کارروائی میں کردار ادا کیا ہے۔ New Sanctions on Russia

وہیں دوسری جانب جاپان نے کہا ہے کہ وہ روس سے کوئلے کی درآمدات کو بتدریج کم کرکے مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔ وزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت کوچی ہاگیوڈا نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا،’جاپان نے روس سے کوئلے کی درآمدات کو بتدریج کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم روس سے کوئلے کی درآمد کو مکمل طور پر بند کرنے کوشش کریں گے‘۔ مسٹر ہاگیوڈا نے کہا،’جاپان کوئلے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے روس کی جانب سے آنے والے کوئلے کا متبادل ڈھونڈے گا تاکہ ملک کی صنعت اور شہریوں کو اس کی کمی کی مار نہ جھیلنا پڑے‘۔ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ملک نے 130 روسی تنصیبات اور کم از کم 101 شہریوں پر پابندی لگا دی ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا۔ یوروپی یونین نے ماسکو کے خلاف ایک وسیع مہم چلا کر اس پر احتجاج کیا۔ یوروپی یونین نے کئی روسی اداروں، میڈیا اور مالیاتی اداروں بشمول فضائی حدود پر پابندی لگا دی ہے۔ روس کے یوکرین پر حملے پر دنیا بھر کے ممالک نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ جنگ زدہ ممالک کے درمیان کئی سطح کے مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں اور جنگ بدستورجاری ہے۔ روس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم سمیت الزامات لگائے گئے ہیں۔ امریکہ نے روس کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد روس کو اس کونسل سے نکال دیا گیا تھا۔ امریکہ نے یوکرین کے شہر بوچا میں ہونے والے قتل عام کے پیش نظر روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اب روس دوسرا ملک بن گیا ہے جس سےیو این ایچ آر سی کی رکنیت چھین لی گئی ہے۔ اس سے قبل 2011 میں لیبیا کو کونسل سے معطل کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.