ETV Bharat / international

عالمی سطح پر ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ کورونا کیسز درج

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 5:51 PM IST

ماہرین کا ماننا ہے کہ متاثرین کی بڑھتی تعداد کے مختلف وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک اہم وجہ بڑی تعداد میں ٹیسٹ کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ سرحدیں کھولے جانے کی وجہ سے بھی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

sf
sdf

ڈبلیو ایچ اور نے اتوار کے روز عالمی سطح پر ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ کورونا کیسز درج کیے جانے کی بات کہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں 1 لاکھ 83 ہزار سے زائد کورونا کیسز کا اندراج ہوا ہے۔

ان میں سے برازیل 54 ہزار 771 متاثرین کے ساتھ پہلے نمبر پر، امریکہ 36 ہزار 617 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 15 ہزار 400 کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ متاثرین کی بڑھتی تعداد کے مختلف وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک اہم وجہ بڑی تعداد میں ٹیسٹ کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ سرحدیں کھولے جانے کی وجہ سے بھی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

فی الحال عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 87 لاکھ 8 ہزار 8 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 83 ہزار 20 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرین میں سے یومیہ 4 ہزار 743 ہلاکتوں کے ساتھ 4 لاکھ 61 ہزار 715 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.