ETV Bharat / international

ترکمانستان میں فٹ بال لیگ کا دوبارہ آغاز

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:29 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST

ترکمانستان کی دارالحکومت اشک آباد کے ایک 20 ہزار صلاحیت والے اسٹیڈیم میں التین اسیر اور کوپیٹ ڈاگ کے مابین میچ کے ساتھ ترکمانستان میں فٹ بال لیگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے تقریبا 400 شائقین اسٹیڈیم پہنچے۔

turkmenistan football league re-opens
ترکمانستان میں فٹ بال لیگ کا دوبارہ آغاز

دارالحکومت اشک آباد میں کل ہوئے میچ 20 مارچ کے بعد ڈومیسٹک لیگ میں کھیلا جانے والا پہلا مقابلہ تھا۔ وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان نے گذشتہ ہفتے اپنی قومی لیگ کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسب معمول اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے داخلہ مفت تھا۔

turkmenistan football league re-opens
ترکمانستان میں فٹ بال لیگ کا دوبارہ آغاز

آٹھ ٹیموں کی لیگ کورونا وائرس وبائی امراض کے سبب 24 مارچ کو معطل کردی گئی تھی۔

ترکمانستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جن میں نئے کورونا وائرس کے کسی معاملے کی اطلاع نہیں ہے۔

سوویت یونین کے تین سابق ممالک- بیلاروس، تاجکستان اور اب ترکمانستان نے پیشہ ورانہ لیگ کو معطل کرنے کے عالمی رجحان کی مخالفت کی تھی۔ تاجکستان نے اپنے سیزن کا آغاز شائقین کے بغیر بند دروازوں کے پیچھے میچوں سے کیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.