ETV Bharat / international

ترکی: لیرا کی قدر میں کمی، مرکزی بینک کے گورنر برطرف

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 2:36 PM IST

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک لیرا کی قدر ہفتے کے روز مزید کم ہو کر ساڑھے آٹھ لیرا فی امریکی ڈالر کی حد پار کر گئی۔

ترکی: لیرا کی قدر میں کمی، مرکزی بینک کے گورنر برطرف
Turkey replaces central bank head as lira sees record lows

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملکی کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ حد تک کمی کے بعد مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ترک لیرا کی قدر ہفتے کے روز مزید کم ہو کر ساڑھے آٹھ لیرا فی امریکی ڈالر کی حد پار کر گئی۔

اس کساد بازاری کے بعد صدر رجب طیب اردگان نے رات گئے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے مرکزی بینک کے گورنر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

سرکاری گزٹ میں اعلان کردہ ایک صدارتی فرمان کے مطابق سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو مراد اوئیسال کی جگہ پر فائز کیا گیا ہے۔

مراد اوئیسال گزشتہ برس جولائی سے مرکزی بینک کی سربراہی کررہے تھے۔ حالیہ فیصلے کے بعد ان کی جگہ ناجی اقبال کو مرکزی بینک کا نیا صدر نامزد کیا گیا ہے، جو ماضی میں وزیر خزانہ کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری گزٹ میں مرکزی بینک کے صدر کی تبدیلی سے متعلق شائع ہونے والے نوٹیفیکیشن میں مراد اوئیسال کی ان کے عہدے سے برطرفی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ترک کرنسی لیرا کی قدر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کمی ہو رہی تھی۔ صدر اردگان نے حال ہی میں کہا تھا کہ ترکی کو شرح سود، کرنسی کی شرح تبادلہ اور افراط زر کے مسائل کو ملا کر بننے والی ایک مثلث کے خلاف اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.