ETV Bharat / international

ترکی- عراق کے درمیان فوجی تعاون پردستخط

author img

By

Published : May 16, 2019, 11:56 AM IST

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ترکی- عراق کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

طیب اردگان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، عراق میں تعمیر نو کے کام اور باہمی تعاون کیلئے قدم بڑھانے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔

ترکی- عراق کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط
ترکی- عراق کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزیر دفاع اور انٹیلی جنس سربراہ جلد ہی ملاقات کریں گے اور معاہدے پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے شمالی عراق سے ترکی کے درمیان تیل پائپ لائن کی بہتری کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.