ETV Bharat / international

'یوروپ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا کو کنکٹ کرے گی چابہار بندرگاہ'

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 8:41 PM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ازبکستان حکومت کی جانب سے منعقد کنکٹی وٹی پر ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس ’’وسطی اور جنوبی ایشیا: کنکٹی وٹی‘‘سے خطاب کیا۔

'یوروپ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا کو کنکٹ کرے گی چابہار بندرگاہ'
'یوروپ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا کو کنکٹ کرے گی چابہار بندرگاہ'

بھارت نے آج ایران کی چابہار بندرگاہ کو یوروپ، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے مابین کنیکٹی وٹی اور خوشحالی کا ایک بڑا ممکنہ مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ایک معاشی طور پر منافع بخش، شفاف اور سب کی شراکت داری والے متبادل کے طور پر فروغ دینے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ازبکستان حکومت کی جانب سے منعقد کنکٹی وٹی پر ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس ’’وسطی اور جنوبی ایشیا: کنکٹی وٹی‘‘سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وسطی اور جنوبی ایشیا کے مابین تاریخی دور سے ہی بہت ہی موثر کنکٹی وٹی رہی ہے جو نوآبادیاتی دور میں کمزور ہوگئی۔ بھارت نے گزشتہ کچھ برسوں سے ان رابطوں کو دوبارہ بحال کرنے کا تہیہ کیا ہے۔ ہم نے بھارتی برصغیر اور مشرقی سمت میں ترقی کی ہے۔ ہمارے لئے ولاڈی ووستک سے خلیج اور مشرقی افریقہ تک رابطہ بحال کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ اگرچہ وسطی ایشیا اور یوروپ کی جانب چیلنج کا تصفیہ ابھی ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جے شنکر کی اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2016 سے بھارت نے ایران میں چابہار بندرگاہ چلانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس کی کارکردگی اب واضح طور پر ثابت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران سے روس تک شمال جنوبی بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے فریم ورک میں چابہار بندرگاہ کو جوڑنے کی تجویز پیش کی۔ چابہار بندرگاہ کے مشترکہ استعمال کے لئے بھارت، ازبکستان، ایران، افغانستان چہار رخی کام کے گروپ کی تشکیل ایک پہل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.