ETV Bharat / international

چین میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 12:55 PM IST

latest updates of corona virus in china
چین میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

چین کے شہر وہان سے پھیلنے والے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، وہیں تقریباً دس لاکھ افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ 'یہ سبھی معاملات باہر سے آنے والے کورونا متاثرین کے ہیں'۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ کووڈ-19 کے ملک میں درج کئے گئے کورونا کے نئے کیسز میں سے سیچوان میں تین، فوجیان اور گوانگ ڈونگ میں دو دو اور شنگھائی، چونگ چنگ اور شانسی میں ایک ایک کیس شامل ہے۔

کمیشن کے مطابق چین میں 2686 غیر ملکی شہری کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔ وہیں 189 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں کووڈ-19 کے بعد سے اب تک ایک بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے۔

اب تک کورونا کے 2679 غیر ملکی متاثرین کو صحت یابی کے بعد مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ مختلف اسپتالوں میں 186 ایسے مریض داخل ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ابھی تک ملک میں کووڈ 19 سے ایک بھی ایسے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

بتادیں کہ چین کے وہان شہر سے پھیلنے والے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، وہیں تقریباً دس لاکھ افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ نے چین پر ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے یہاں سے پھیلنے والے مہلک وبا کووڈ۔19کی ہولناکیوں کے بارے میں جانتے ہوئے بھی اسے دنیا سے چھپایا اور اس کے بارے میں سب سے پہلے معلومات دینے والے صحافیوں اور شہریوں کو ہی راستے سے ہٹا دیا۔


امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا کے لئے سیدھے چین کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.