ETV Bharat / international

روس سمیت مزید 14 ممالک کی جاپان میں داخلے پر پابندی

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 12:52 PM IST

جاپانی حکومت نے پہلے ہی سے 70 سے زائد ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح ان غیر ملکیوں پر بھی پابندی ہے جو 70 ممالک میں سے کسی میں بھی جاپان آنے سے 2 ہفتہ قبل جا چکے ہیں۔

dsf
dsf

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کا ملک روس، پیرو اور سعودی عرب سمیت 14 مزید ممالک کو کورونا وائرس کے سبب، داخلے پر پابندی کی فہرست میں شامل کر رہا ہے۔

این ایچ کے کے مطابق، غیر ملکی شہری، جو جاپان پہنچنے سے پہلے 14 دن کے اندر روس، یوکرین، بیلاروس، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، جبوتی، پیرو، ڈومینیکن ریپبلک، اینٹیگوا اور باربوڈا، سینٹ کرسٹوفر اور نیوس، یا بارباڈوس گئے ہیں، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جاپانی حکومت نے پہلے ہی سے 70 سے زائد ممالک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح ان غیر ملکیوں پر بھی پابندی ہے جو 70 ممالک میں سے کسی میں بھی جاپان آنے سے 2 ہفتہ قبل جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ 14 اضافی ممالک پر پابندیاں بدھ کے روز سے نافذ ہوں گی۔

ابتدائی طور پر 30 اپریل کو ختم ہونے والی ملک میں داخلے اور ویزا کی پابندیوں کو مئی کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

فی الحال جاپان میں 6 مئی تک ایمرجنسی نافذ کیا گیا ہے۔ عہدیدار اور ماہرین اس کے اثرات کا اندازہ لگارہے ہیں اور اس پر غور کررہے ہیں کہ اس اقدام کو بڑھایا جائے یا نہیں۔

جاپانی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد ہو چکی ہے۔ ان میں سے 372 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 18 سو سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.