ETV Bharat / international

Sri Lanka Financial Crisis: سری لنکا میں پیپرز کی کمی کے باوجود امتحانات وقت پر ہی ہوں گے

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 7:49 PM IST

سری لنکا میں پیپرز کی کمی کی وجہ سے طے شدہ امتحانات کو منسوخ کرنے کے پہلے فیصلے کو تبدیل کرکے اب ملک میں پیپر کی کمی کے باوجود امتحانات مقررہ وقت پر ہی کرائے جائیں گے۔ Sri Lanka Financial Crisis

Despite the shortage of papers in Sri Lanka, the exams will be held on time says Sri Lankan Ministry of Education
سری لنکا میں پیپرز کی کمی کے باوجود امتحانات وقت پر ہی ہوں گے

سری لنکا کی وزارت تعلیم نے پیر کو کہا کہ ملک میں پیپر کی کمی کی وجہ سے طے شدہ امتحانات کو منسوخ کرنے کے پہلے فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ملک میں پیپرز کی کمی کے باوجود امتحانات مقررہ وقت پر ہی کرائے جائیں گے۔ Sri Lanka Financial Crisis

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت سمیت ملک کے مغربی صوبے میں نویں، دسویں اور گیارہویں کے امتحانات 29 مارچ کو اپنے مقررہ وقت سے شروع ہوں گے۔

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مارکیٹ میں پیپر اور پرنٹنگ کے آلات کی قلت ہے تاہم اس کے باوجود امتحانات وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sri Lanka Financial Crisis: سری لنکا نے کاغذ کی عدم دستیابی کے باعث اسکول کے امتحانات ملتوی کر دیے

Sri Lanka-India Finance Ministers To Meet: معاشی بحران سے متاثر سری لنکا کی بھارت نے مدد کی

Vegetable Price Hike in Sri Lanka: سری لنگا میں مہنگائی بے قابو، ہری مرچ 700 روپے کلو

زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کے باعث کئی اشیاء کی درآمدات رک گئی ہیں جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں خام مال کی قلت پیدا ہوگئی ہے، ساتھ ہی جنوبی ایشیائی ملک کی 22 کروڑ کی آبادی کو بجلی کے بحران اور تیل کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر گوٹا بایا راجے پکشے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے ملک میں جاری بحران کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور سری لنکا کے دوست ممالک کے صلاح مشورہ کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.