ETV Bharat / international

بائیڈن کی پاکستان سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ حیران کن

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 1:32 PM IST

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے پیش نظرایک سینیئر امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے رابطے کرنے میں ہچکچاہٹ کو حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار بھی کیا کہ افغانستان سے انخلا کرتے ہوئے پاکستان کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ تباہی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

us persident
جو بائیڈن

امریکہ کے جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنزے گراہم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'سن کر حیرت ہوئی کہ صدر جو بائیڈن نے امریکہ پاکستان تعلقات اور افغانستان کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہیں کیا'۔

لنزے گراہم جو کابل اور اسلام آباد کے ساتھ امریکی رابطوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے صدر جو بائیڈن کو یاد دہانی کروائی کہ افغانستان سے ان کے انخلا کے منصوبے میں پاکستان کا تعاون درکار ہے۔

ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'ہم کس طرح پاکستان سے تعاون کیے بغیر افغانستان سے اپنا انخلا مؤثر ہونے کی توقع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واضح طور پر بائیڈن حکومت سمجھتی ہے کہ افغانستان میں ہمارے پیچھے مسائل ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی افغان پالیسیز پر اثر انداز ہونے والے تمام ریپبلکن قانون سازوں نے خبردار کیا ہے کہ بائیڈن حکومت کے 'تمام افواج کے انخلا اور پاکستان کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے کا فیصلہ ایک بڑی تباہی بن رہا ہے جو عراق میں کی گئی غلطی سے بھی زیادہ بڑی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ: کیپیٹل حملے کی جانچ کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

پاکستان میں امریکی فوجی اڈوں کی اجازت نہیں دیں گے: عمران خان

امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی رہنماؤں سے رابطے کرنے میں ہچکچاہٹ کی خبر امریکی ٹیلیویژن کو دیے گئے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو میں اس وقت اجاگر ہوئی جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جب سے جو بائیڈن نے منصب سنبھالا ان کی ان سے بات چیت ہوئی جس کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ نہیں میری بات نہیں ہوئی۔

سوال کیا گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ' ان کے پاس جب ٹائم ہو وہ مجھ سے بات کرسکتے ہیں، لیکن اس وقت واضح طور پر ان کی ترجیحات دوسری ہیں'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.