ETV Bharat / international

کملا ہیرس کی شہریت اور اہلیت پر ٹرمپ نے اٹھایا سوال

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 8:23 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر کے عہدے کے لیے بھارتی نژاد امیدوار کملا ہیرس کی شہریت اور اہلیت پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔

us president donald trump attacks kamala harris as big failure
کملا ہیرس کی شہریت اور اہلیت پر ٹرمپ نے اٹھایا سوال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز سینیٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدر کی امیدوار کملا ہیرس کی جائے پیدائش اور اہلیت پر سوالات کھڑے کرنے کے علاوہ سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک کے نامزد صدارتی امیدوار جو بائیڈن نیز سابق صدر بارک اوباما کو بھی نشانہ بنایا۔

میڈیا سے خطاب کے دوران، صدر ٹرمپ نے چیپمین یونیورسٹی کے پروفیسر جان ایسٹمین کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا محترمہ کملا ہیرس صدر اور نائب صدر منتخب ہونے کے لیے اہل ہوسکتی ہیں؟

مسٹر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں محترمہ ہیرس کی اہلیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

محترمہ ہیرس امریکہ میں کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد جمائیکا سے ہیں اور والدہ کا تعلق بھارت سے ہے۔ وہ امریکی آئین کے مطابق ملک کی نائب صدر یا صدر بننے کی اہلیت کو پورا کرتی ہیں۔

مسٹر ٹرمپ نے اس سے قبل سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیت پر بھی اسی طرح کے سوالات اٹھائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.