ETV Bharat / international

ترک -امریکہ کشیدگی: صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 2:14 PM IST

ترک صدر رجب طیب اردگان، امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترک -امریکہ کشیدگی: صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ
ترک -امریکہ کشیدگی: صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ

ان دنوں ترکی اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں خرابی پیدا ہوچکی ہے، جس کے خاتمہ کے لیے ترک صدر رجب طیب اردگان نے پہل کرنے کا من بنالیا ہے۔ جس کے لیے طیب اردگان، امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ
صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ

صدر طیب اردگان اور جو بائیڈن کے درمیان یہ ملاقات شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 14 جون کو ہوگی۔

صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ
صدر طیب اردگان کا جو بائیڈن سے تبادلہ خیال کا فیصلہ

طیب اردگان نے ترک صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں سوال کروں گا کہ ہمارے تعلقات کیوں اتنے کشیدہ ہوگئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی ترکی اور امریکہ کے تعلقات اتنے تناؤ کا شکار نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تناؤ امریکہ کے سابقہ ​​ڈیمو کریٹک صدور کے دور حکومت میں بھی نہیں پیدا ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.