ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارت کی تعریف کی

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 1:18 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے بھارت اور ان تمام ممالک کی تعریف کی ہے جو کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں دوسروں کی مدد کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل نے بھارت کی تعریف کی
اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل نے بھارت کی تعریف کی

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے وائرس کے خلاف اس جدوجہد میں عالمی یکجہتی کی تعریف کی ہے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھارت سمیت ان تمام ممالک کو سلام پیش کیا، جو کورونا کے خلاف اس عظیم جنگ میں دوسرے ممالک کی مدد کررہے ہیں'۔

بھارت کورونا کے خلاف اس عالمی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے، حال ہی میں بھارت نے متعدد ممالک میں دوائیں بھیجی ہیں جن میں کورونا جیسی وبائی مرض سے دوچار امریکہ، برازیل اور اسرائیل شامل ہیں۔

بتا دیں کہ بھارت نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کرونا کی وبا امریکہ میں ایک خوفناک سانحہ بن چکی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف اس لڑائی میں بھارت سے مدد مانگی، اس کے بدلے میں بھارت نے ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی ہائیڈروکسی کلوروکین دوائیوں کی ایک کھیپ امریکہ بھیجا۔

معلومات کے مطابق ملیریا کے علاج میں کارآمد ثابت ہونے والی یہ ادویات کورونا وائرس کے علاج میں بھی استعمال کیی جا رہی ہیں، اتنا ہی نہیں بھارت نے اپنے فوجی صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو کویت اور مالدیپ بھیجا ہے تاکہ اس وبا سے نمٹنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.