ETV Bharat / international

امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 2:10 PM IST

donald rumsfeld
ڈونلڈ رمزفیلڈ

افغانستان اور عراق میں جنگ کا آغاز کرنے والے امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بائیڈن ٹوکیو اولمپکس پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے

ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.