ETV Bharat / international

پینٹاگون کی حالیہ رپورٹ تعصب پر مبنی ہے: چین

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:06 PM IST

Chinese Foreign Ministry spokesman Wang Wenbin
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی نئی رپورٹ کے مطابق چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے جبکہ چین نے اس رپورٹ کا تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ تعصب سے بھری ہوئی ہے اور حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

چین نے کہا ہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ تعصب سے بھری ہوئی ہے اور حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیجنگ اپنے جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔

بدھ کو پینٹاگون کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین اگلی دہائی میں اپنے جوہری توسیع میں مدد کے لیے ضروری انفراسٹرکچر تعمیر کر رہا ہے۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کے جوہری خطرے کو بڑھاوا دینا لفظوں میں ہیرا پھیری اور عوام کو الجھانے کی ایک چال کے سوا کچھ بھی نہیں ہے جس سے عالمی برادری پوری طرح سے واقف ہے۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کے پاس 2027 تک 700 مختلف قسم کے جوہری ہتھیار ہوں گے اور 2030 تک یہ تعداد ایک ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چین اپنے زمینی، سمندری، اور ہوا پر مبنی جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، اور اس میں توسیع کر رہا ہے اور اپنی جوہری قوتوں کی اس بڑی توسیع میں مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رپورٹ کے مطابق چین نے ممکنہ طور پر پہلے ہی جوہری صلاحیت کے حامل ہوا سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل (ALBM) کی ترقی اور اپنی زمینی اور سمندری ایٹمی صلاحیتوں میں بہتری کے ساتھ ایک نوزائیدہ "نیوکلیئر ٹرائیڈ" قائم کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.