ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke box office : ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی باکس آفس کمائی

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 12:19 PM IST

ذرا ہٹکے ذرا بچکے اپنی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ لگتا ہے ایک ٹکٹ پر دوسرا ٹکٹ مفت والی حکمت عملی لوگوں کو وکی کوشل اور سارہ علی خان کی کامیڈی ڈرامہ فلم دیکھنے کے لیے سنیما گھروں تک کھینچنے میں کامیاب ہوئی ۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی باکس آفس کمائی
ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی باکس آفس کمائی

وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے جمعہ کے روز تھیٹروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ دی کیرالہ اسٹوری کی ریلیز کے دو ہفتے بعد اس فلم نے ٹکٹ کھڑکی پر اپنا قبضہ جمانا شروع کیا ہے۔ فلم کے پہلے دن کے کلیکشن ٹھیک ٹھاک ہوئی ہے۔Zara Hatke Zara Bachke box office

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے پہلے دن5.49 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک نے رپورٹ کیا کہ جمعہ کو مجموعی طور پر 19.64 فیصد فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر پہنچے۔ توقع ہے کہ ہفتے کے آخر میں یہ تعداد مزید بڑھے گی کیونکہ فلم کو فلمی ناقدین اور ناظرین کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ تاہم، چونکہ یہ فلم اسپائیڈر مین: ایکروسس دی اسپائیڈر ورس کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے، اس لیے تھیٹر میں کم ناظرین کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس نے جمعرات کو اپنے پہلے دن ہندوستان میں 4.20 کروڑ روپے کمائے۔

  • #ZaraHatkeZaraBachke takes off on Day 1… Silences naysayers and pessimists, who had predicted [below] ₹ 2 cr start… Got a boost due to Buy-1-Get-1 free ticket offer + affordable ticket pricing, which has given its biz the required push… Fri ₹ 5.49 cr. #India biz.

    The… pic.twitter.com/tFhk996o6Y

    — taran adarsh (@taran_adarsh) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترن آدرش نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی کمائی، جنہوں نے فلم کے پہلے دن کی کمائی دو کروڑ روپے ہونے کی پیشن گوئی کی تھی، فلم کی کمائی نے انہیں خاموش کردیا ہے۔ ایک ٹکٹ پر دوسرا ٹکٹ مفت والی منصوبہ بندی نے فلم کی کمائی میں اضافہ کیا ہے اور جمعہ کو فلم نے 5.49 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی کمائی اکشے کمار کی سیلفی (2.55 کروڑ روپے) سے بہتر ہے لیکن یہ کارتک آرین کے فلم شہزادہ (6 کروڑ روپے) سے تھوڑا پیچھے رہ گئی ہے۔ اب تک یہ پٹھان (57 کروڑ روپے)، تو جھوٹی میں مکّار (15.73 کروڑ)، بھولا (11.20 کروڑ)، کسی کا بھائی کسی کی جان (15.81 کروڑ روپے) اور کیرالہ اسٹوری( 8.05 کروڑ) کے بعد 2023 کا ساتواں بہترین بالی ووڈ اوپنر ہے۔

مزید پڑھیں:Sara Ali Khan at Ajmer dargah: سارہ علی خان اپنی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' کی ریلیز سے قبل اجمیر شریف درگاہ پہنچیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.