ETV Bharat / entertainment

Pathaan OTT release: پٹھان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی، شاہ رخ خان اور بھوم بام کا مزے دار ویڈیو سامنے آیا

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:41 PM IST

اداکار شاہ رخ خان اور مشہور یوٹیوبر بھوون بام کی ایک ویڈیو آج ایمیزون پرائم ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ریلیز کی ہے جس میں دونوں اداکار کا مزاحیہ انداز دیکھنے کو ملا اور ساتھ ہی یہ بتایا کہ فلم پٹھان کب او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان اور بھوم بام کا مزے دار ویڈیو سامنے آیا
شاہ رخ خان اور بھوم بام کا مزے دار ویڈیو سامنے آیا

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ابھرتے ہوئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ اس بار مشہور یوٹیوبر بھوون بام نے سپراسٹار کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ آج پرائم ویڈیو نے کنگ خان اور بھوون بام کی ایک مزاحیہ ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں دونوں او ٹی ٹی پر پٹھان کی ریلیز تاریخ کا اعلان کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان بھوون بام کو کہتے ہیں کہ فلم کی پروموشنل ویڈیوز کے لیے کچھ نیا کرنا چاہیے۔Pathaan OTT release

ویڈیو میں شاہ رخ خان اس بات سے غصہ ہوجاتے ہیں کہ انہیں بار بار پٹھان کا ایک ہی ڈائیلاگ'کرسی کی پیٹی باندھو لو کیونکہ پٹھان آگیا ہے' بولنے کو کہا جارہا ہے، جس کے بعد وہ بھوون بام سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ' کچھ نیا سوچو'۔ لیکن بھوون بام بھی انہیں کچھ نئے ڈائیلاگ نہیں دے پاتےہیں جس کی وجہ سے شاہ رخ خان چڑچڑا کر کہتے ہیں کہ میں کر کے دکھاتا ہوں۔ اس کے بعد وہ کہتے ہیں ' پٹھان دیکھئیے صرف پرائم ویڈیو پر'۔

فلم پٹھان 22 مارچ کو ہندی، تمل اور تیلگو زبان میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ پٹھان 50 دنوں سے زائد تک سنیما گھروں میں کامیابی سے چلی۔یہ جاسوسی تھرلر فلم جو شاہ رخ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر پہلی فلم ثابت ہوئی ہے، اب او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ شاہ رخ خان کی یہ فلم 25 جنوری کو دنیا بھر میں 8000 سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہوئی۔ اب تک فلم نے باکس آفس پر 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

یش راج فلمز (YRF) کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، آشوتوش رانا، اور ڈمپل کپاڈیہ اہم کرداروں میں تھے۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار پٹھان کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک دہشت گرد گروپ سے بھارت کی حفاظت کرتا ہے۔ امکان ہے کہ پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد یش راج فلمز پٹھان کا سیکوئل بنائے گی۔ شاہ ر خان اور ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کے مطابق پٹھان 2 پہلے سے بڑی اور بہتر ہوگی۔

مزید پڑھیں:Pathaan OTT Release Date شاہ رخ کی فلم پٹھان 22 مارچ کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.