ETV Bharat / entertainment

Vikram Vedha Trailer وکرم ویدھا کا ٹریلر ریلیز، سیف اور ریتک کا شاندار ایکشن

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 4:24 PM IST

وکرم ویدھا میں سیف اور ریتک چھائی اور برائی کی جنگ لڑتے نظر آئیں گے
وکرم ویدھا میں سیف اور ریتک چھائی اور برائی کی جنگ لڑتے نظر آئیں گے

ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم 'وکرم ویدھا' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں دونوں اداکار اپنے کردار میں بخوبی ڈھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔Vikram Vedha Trailer

حیدرآباد: ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا کا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل فلم 'وکرم ویدھا' کا ٹیزر 24 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ٹریلر میں دونوں اسٹارز کا زبردست ایکشن اوتار نظر آرہا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری پشکر اور گائتری نے کی ہیں۔ یہ تمل فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک ہے۔ اس سے قبل ریتک نے فلم کے سیٹ سے شاندار اور جاندار تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ فلم میں رادھیکا آپٹے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔Vikram Vedha Trailer

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں ریتک روشن کا خطرناک لیکن بنداس انداز دیکھنے کو مل رہا ہے تو وہیں سیف علی خان سنجیدہ کردار میں نظر آرہے ہیں۔ رادھیکا آپٹے ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی جو اپنے شوہر سیف کے خلاف ان کے دشمن( ریتک روشن) کی جانب سے مقدمہ لڑیں گی۔

ٹریلر میں ریتک اور سیف علی خان کے درمیان زبردست ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سے قبل ریتک اور سیف کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں ہدایت کار پشکر اور گائتری نے کہا کہ 'سُپر اسٹارز ریتک اور سیف کے ساتھ شوٹنگ کرنا ایک شاندار تجربہ رہا، ہم نے اسکرپٹ پر بہت محنت کی ہے اور ہم نے جیسا تصور کیا تھا اس کو حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ ' اب ہم شائقین کو اپنی فلم دکھانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے ہیں'۔

ریتک روشن تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ ریتک کا کہنا تھا کہ 'ویدھا کا کردار اور اس پر میرا کام باقی لوگوں سے مختلف ہے، کیونکہ مجھے ہیرو ہونے کے سانچے کو توڑ کر کچھ دوسرا کردار ادا کرنے کی خواہش تھی اور اداکاری کے دوسرے اور حیرت انگیز مرحلے کو بھی جاننا تھا'۔

واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 30 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Vikram Vedha Teaser وکرم ویدھا ٹیزر بالی ووڈ کے لیے امید کی کرن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.