ETV Bharat / entertainment

SRK Pics From NMACC: شاہ رخ خان کی یہ تصویریں دیکھ کر مداحوں نے کہا یہ تو آرین خان لگ رہے ہیں

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 12:41 PM IST

نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) کی افتتاحی تقریب سے سامنے آئی شاہ رخ خان کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ان کی اسٹائلسٹ شالینا نتھانی نے اس تقریب سے شاہ رخ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شاہ رخ خان کی یہ تصویریں دیکھ کر مداحوں نے کہا یہ تو آرین خان لگ رہے ہیں
شاہ رخ خان کی یہ تصویریں دیکھ کر مداحوں نے کہا یہ تو آرین خان لگ رہے ہیں

حیدرآباد: ممبئی میں جمعہ کی رات نیتا مکیش امبانی کلچرل سنٹر (این ایم اے سی سی) کا شاندار طریقے سے افتتاح ہوا جس میں بالی ووڈ اداکاروں سمیت کئی عالمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب سے جہاں سپراسٹار سلمان خان اور عامر خان کو پاپرازیوں کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا وہیں شاہ رخ خان نے میڈیا کی آنکھوں کو دھوکہ دیتے ہوئے اس تقریب میں شرکت کی۔ وہ تو شکر ہے ان کی اسٹائلسٹ شالینا نتھانی کا جنہوں نے اس تقریب سے سپراسٹار شاہ رخ خان کی کچھ تصاویر شیئر کی اور ان تصاویر نے آن لائن منظر عام پر آتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

فلم پٹھان میں رہی شاہ رخ خان کی اسٹائلسٹ شالینا نے این ایم اے سی سی ایونٹ سے سپراسٹار شاہ رخ خان کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔57 سالہ اداکار بلیک سوٹ میں پرکشش نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں اداکار کو لاکیٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شالینا کی تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد مشہور شخصیات کے علاوہ شاہ رخ خان کے مداحوں نے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ حیرانی کی بات ہے کہ مداحوں نے کنگ خان کا موازنہ ان کے 25 سالہ بیٹے آرین خان سے کیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ 'شاہ رخ خان اپنے ہی بیٹے کو مقابلہ دے رہے ہیں'۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' مجھے ایک سیکنڈ کے لیے لگا یہ آرین ہے'۔ اسی دوران ایک مداح نے لکھا 'ارے یہ تو آرین ہے'۔

اس تقریب میں شاہ رخ خان جہاں میڈیا کی چکاچوند سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے، وہیں ان کے اہل خانہ نے پاپرازیوں کے سامنے خوب تصویریں کھینچائی۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو این ایم اے سی سی ایونٹ میں آرین اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ دیکھا گیا، وہیں ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان اس تقریب سے غیر حاضر نظر آئے۔ خان اپنے لباس میں شاندار لگ رہے تھے۔ اس تقریب میں گوری، آرین اور سہانا کو سلمان خان کے ساتھ تصویریں کھینچاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:Rajkumar Rao on Pathaan فلم پٹھان کی کامیابی سے سب خوش کیوں ہیں؟ راج کمار راؤ کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.