ETV Bharat / entertainment

Jawan teaser شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹیزر کب لانچ ہوگا؟

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 3:58 PM IST

شاہ رخ خان اور ایٹلی کمار نے جوان کے ٹیزر کی ریلیز تاریخ طئے کرلی ہے۔ میکرز فلم کے ٹیزر ریلیز کے لیے جولائی کے دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹیزر کب لانچ ہوگا؟
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹیزر کب لانچ ہوگا؟

حیدرآباد: شاہ رخ خان کی آئندہ فلم جوان کا ٹیزر ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ فلم سے متعلق لوگوں کی تجسس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جب سے خان نے اپنے حالیہ ٹویٹر سیشن آسک ایس آر کے میں اشارہ دیا ہے کہ جوان ٹیزر ریلیز کے لیے تیار ہے تب سے مداح اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق میکرز جوان کےٹیزر لانچ کے لیے دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔Jawan teaser

جوان کا ٹیزر جولائی میں ریلیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ میکرز شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر کے لیے دو ماہ طویل پروموشنل مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ شاہ رخ خان اور ایٹلی کمار جوان ٹیزر کو ریلیز کرنے کے لیے جولائی کے دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق میکرز 7 یا 15 جولائی کو جوان کا ٹیزر لانچ کردیں گے۔ پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے ایک ویب سائڈ کو بتایا کہ ' ٹیم ٹیزر کے ساتھ تیار ہے، ریلیز کی فائنل تاریخ تب ہی طئے کی جائے گی جب انہیں ایک "خصوصی مہمان" کی طرف سے منظوری ملے گی جو بہت دھوم دھام کے درمیان چنئی میں جوان ٹیزر کی نقاب کشائی کریں گے'۔

وہیں شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فلم پٹھان کی طرح جوان کے لیے بھی حکمت عملی اپنانا چاہتے ہیں۔ وہ جوان کا پہلے میوزک ریلیز کرنا چاہتے ہیں اور فلم کا ٹریلر بعد میں ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔یہ فلم 7 ستمبر کو بڑے پردے پر آئے گی اور اسے پٹھان کے بعد 2023 کے سب سے بڑی فلموں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان باپ اور بیٹے کے دوہرے کردار میں نظر آئیں گے۔ خان کے پروڈکشن بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت بنی فلم جوان میں تمل سپر اسٹار وجے سیتھوپتی اور نینتھارا مرکزی کردار میں ہیں جبکہ ثانیہ ملہوترا بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Jawan Release Date شاہ رخ خان کی فلم جوان سات ستمبر کو ریلیز ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.