ETV Bharat / entertainment

SRK on Aryan Khan Clothing Brand: شاہ رخ خان کا بیٹے آرین خان کے 'حد سے زیادہ مہنگے کپڑوں کے لگژری برانڈ' پر ردعمل

author img

By

Published : May 8, 2023, 10:07 AM IST

سپراسٹار شاہ رخ خان نے ٹویٹر میں 'آسک ایس آر کے سیشن' کے دوران اپنے بیٹے آرین خان کے کپڑوں کے برانڈ ' ڈی یاوول ایکس' کے مہنگے ملبوسات پر ایک مداح کے ذریعہ کیے گئے سوال پر کہا کہ 'وہ مجھے بھی اسی قیمت میں کپڑے بیچ رہا ہے'۔ آرین نے گزشتہ ماہ ہی اپنا لگژری برانڈ لانچ کیا ہے۔

شاہ رخ خان کا بیٹے آرین خان کے 'حد سے زیادہ مہنگے کپڑوں کے لگژری برانڈ' پر ردعمل
شاہ رخ خان کا بیٹے آرین خان کے 'حد سے زیادہ مہنگے کپڑوں کے لگژری برانڈ' پر ردعمل

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایک سپراسٹار ہونے کے علاوہ ایک والد بھی ہیں۔ حال ہی میں جہاں ان کی بیٹی سہانا خان کو مشہور بیوٹی برانڈ میبلین کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا گیا وہیں ان کے بڑے بیٹ آرین خان نے ملبوسات کا ایک برانڈ 'ڈی یاوول ایکس' لانچ کیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹویٹر میں ہمیشہ کی طرح اپنے مداحوں کے لیے ' آسک ایس آر کے' سیشن کیا۔ جس میں اداکار نے بہت سے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے جن میں سے ایک مداح نے ان کے بیٹے آرین خان کے مہنگے لگژری اسٹریٹ وئیر 'ڈی یا وول ایکس' بھی شامل ہے۔ SRK on Aryan Khan Clothing Brand

آرین نے 30 اپریل کو ڈی یا وول ایکس لانچ کیا اور یہاں تک کے اپنے برانڈ کے پہلی تشہیری مہم میں انہوں نے شاہ رخ خان کو بھی شامل کیا۔ برانڈ کے لانچ ہونے پر لوگوں کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ ان کے برانڈ کے کپڑوں کی قیمت بہت زیاد ہے۔ آسک ایس آر کے سیشن میں ایک مداح نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ' شاہ رخ خان یہ ڈی یاوول ایکس کے جیکٹ تھوڑا سا 1000 یا 2000 والے بھی بنا دو۔۔ وہ والا خریدنے میں تو گھر چلا جائے گا'۔

اب مداح کی اس بے چینی کو ختم کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے ٹویٹر میں اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ' یہ ڈی یا وول ایکس والے لوگ مجھے بھی سستی نہیں بیچ رہے۔۔ کچھ کرتا ہوں'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اس بار ٹویٹر میں آسک ایس آر کا سیشن اپنی آئندہ فلم جوان کے حوالے سے کیا تھا۔ جس میں مداحوں نے ان سے ان کی زندگی اور فلم سے متعلق کئی سوال کیے۔ بتادیں کہ اداکار کی آئندہ فلم جوان کی ریلیز تاریخ کو حال ہی میں ملتوی کردیا گیا۔ یہ فلم پہلے جون میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اسے 7 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان ایک نئے موشن پوسٹر کے ریلیز کرنے کے ساتھ کیا گیا، جس میں شاہ رخ کو ایک بار پھر پٹی باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکار ایٹلی نے کی ہے اور اس میں ساؤتھ کی مشہور اداکارہ نینتھارا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Jawan Release Date شاہ رخ خان کی فلم جوان سات ستمبر کو ریلیز ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.