ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Recovers From Dengue: ڈینگی سے صحتیاب ہونے کے بعد سلمان خان پہلی بار باہر نظر آئے

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 11:24 AM IST

سلمان خان ڈینگی سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلی بار تصویر کھینچاتے نظر آئے۔ سپراسٹار نے منگل کی رات اپنے بہنوئی آیوش شرما کی سالگرہ میں شرکت کی۔ مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کو فٹ اور فائن دیکھ کر راحت محسوس کر رہے ہیں۔ Salman Khan Recovers From Dengue

ڈینگی سے صحتیاب ہونے کے بعد سلمان خان پہلی بار باہر نظر آئے
ڈینگی سے صحتیاب ہونے کے بعد سلمان خان پہلی بار باہر نظر آئے

ممبئی: ایسا لگتا ہے کہ سلمان خان ڈینگی سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز سلمان نے اپنے بہنوئی آیوش شرما کی سالگرہ کی تقریب میں شاندار انٹری دی اور ہمیشہ کی طرح مداح انہیں واپس دیکھ کر خوش ہیں۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ ہفتے سلمان کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی۔ پچھلے ہفتے ایک نیوز وائر نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی کہ سلمان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہوں نے بگ باس کی میزبانی سے ایک مختصر وقفہ لیا ہے۔ تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ انہیں ڈینگی ہے۔Salman Khan Recovers From Dengue

لیکن سلمان کا حالیہ دورہ ان کے مداحوں کے لیے راحت لے کر آیا ہے، اپنے پسندیدہ اسٹار کو فٹ اور فائن دیکھ کر ان کے مداح سکون محسوس کرتے ہیں۔ وہیں فلمساز کرن جوہر نے سلمان خان کی جگہ بگ باس کے 16ویں سیزن کی میزبانی کی ذمہ داری سنھبالی ہے۔ بگ باس کے علاوہ سلمان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے۔

کسی کا بھائی کسی کی جان آئندہ سال 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اسے فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم کے طور پر بنایا گیا ہے اور اس میں پوجا ہیگڑے اور وینکٹیش دگوبتی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ شہناز گل اور پلک تیواری بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

اس فلم کو سلمان خان فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس میں وہ تمام عناصر موجود ہوں گے، جس کی توقع سلمان خان خان کی فلم سے کی جاتی ہے۔ اس فلم میں ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ، رومانس سب دیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں سلمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی فلم ٹائیگر 3 کترینہ کیف کے ساتھ دیوالی 2023 کو ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Down with Dengue: سلمان خان ڈینگی میں مبتلا، اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.