ETV Bharat / entertainment

Saira Banu Breaks Down Remembering Dilip Kumar: سائرہ بانو اپنے صاحب کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 1:00 PM IST

ہندی سنیما کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کی موت نے نہ صرف مداحوں کو افسردہ کیا ہے بلکہ سائرہ بانو کو ان کے صاحب سے جدا کردیا ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سائرہ اپنے صاحب کو یاد کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ Saira Banu Breaks Down Remembering Dilip Kumar

سائرہ بانو اپنے صاحب کو یاد کرتےہوئے جذباتی ہوگئیں،
سائرہ بانو اپنے صاحب کو یاد کرتےہوئے جذباتی ہوگئیں،

ہندی سنیما کو اپنی اداکاری سے روشن کرنے والے اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی عشق کی داستان ہر خاص و عام کو زبانی یاد ہوگی۔گزشتہ برس دلیپ کمار کی انتقال کی خبر نے پورے ملک کو غمگین کردیا تھا۔ جولائی 2021 میں انہوں نے طویل بیماری سے لڑتے ہوئے 95 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا۔دلیپ کمار کی موت کا غم ان کے مداحوں کی آنکھوں میں صاف نظر آرہا تھا۔ لیکن سائرہ بانو کو اپنے صاحب کے جانے کا سب سے بڑا صدمہ پہنچا۔ Saira Banu Breaks Down Remembering Dilip Kumar

سائرہ بانو نے آخری وقت میں دلیپ صاحب کا بہت خیال رکھا۔ آج بھی سائرہ اسے یاد کر کے جذباتی ہو جاتی ہیں۔ اب سائرہ بانو ایک بار پھر دلیپ صاحب کو یاد کرتے ہوئے روتی نظر آئیں۔ دراصل 'شہنشاہ جذبات' دلیپ کمار کو ملنے والے ایوارڈ کو لیتے وقت سائرہ جذباتی ہوگئیں۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ Saira Banu Breaks Down Remembering Dilip Kumar

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں سائرہ بانو اپنے مرحوم شوہر دلیپ صاحب کو ملنے والے بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہ ایوارڈ انہیں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے دیا ہے۔ اس دوران سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کو یاد کر کے اتنی جذباتی ہو جاتی ہیں کہ ان کے آنسو ہی نہیں رک پاتے ہیں۔ Saira Banu Accepts Award on Dilip Kumar's Behalf

اب جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تب سائرہ بانو کو اس حالت میں دیکھ کر مداح بھی جذباتی ہو گئے اور تبصرے کرنے لگے۔ ویڈیو میں سائرہ بانو کو روتے ہوئے دیکھ کر ایک مداح نے لکھا کہ 'آج کے دور میں ایسا پیار ملنا مشکل ہے'۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ 'دلیپ صاحب ضرور دیکھ رہے ہوں گے۔' ساتھ ہی ایک اور مداح نے لکھا کہ 'سائرہ بانو کی زندگی اور فلم انڈسٹری میں دلیپ صاحب کی کمی کو کوئی پورا نہیں کر سکتا'۔

مزید پڑھیں: Dilip Kumar's 99th Birthday: سائرہ بانو کا صاحب کو خط، کہا ہم ساتھ تھے اور ہم ہمیشہ رہیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.