ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: راکی اور رانی کی پریم کہانی کی باکس آفس پر مضبوط پکڑ برقرار، 11 دنوں میں 200 کروڑ روپے کی کمائی

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 1:17 PM IST

راکی اور رانی کی پریم کہانی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ فلم نے اب دنیا بھر میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ فلم نے پیر کے روز بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت کا مظاہرہ کیا۔

اکی اور رانی کی پریم کہانی کی باکس آفس پر مضبوط پکڑ برقرار
اکی اور رانی کی پریم کہانی کی باکس آفس پر مضبوط پکڑ برقرار

حیدرآباد: کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر ابھی تک اپنی مضبوط پکڑ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے پیر کو بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کی، ہندی مارکیٹ میں فلم کا 15.27 فیصد قبضہ رہا۔ واضح رہے کہ کام کاج والے دنوں میں بھی فلم بھارت اور بیرون ممالک میں اچھی کمائی کر رہی ہے۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani

انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق فلم نے پیر ( 11 ویں دن ) کو 4.25 کروڑ روپے کی کمائی کی، جس سے فلم کی گھریلو باکس آفس کمائی 109.33 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ تاہم اب گھریلو مارکیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرنے کے بعد فلم نے اب دنیا بھر میں مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی سات سال بعد کرن جوہر کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہونے والی ہے۔ ایک طویل وقفے کے بعد کرن جوہر کی بڑی اسکرین پر واپسی ہے۔ اس سے قبل وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے اینتھولوجی فلم کی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔ بڑے پردے پر ریلیز ہوئی ان کی آخری فلم اے دل ہے مشکل تھی، جس میں رنبیر کپور، ایشوریہ رائے بچن اور انوشکا شرما نے اداکاری کی۔

اے دل ہے مشکل کے بعد راکی اور رانی کرن جوہر کی دوسری فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ کرن جوہر اس فلم کے ساتھ شائقین کو ایک اور کامیاب فلم دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ کرن جوہر اس کامیابی سے بے حد خوش ہیں کیونکہ راکی اور رانی کی پریم کہانی نے بین الاقوامی سطح پر 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔

انسٹاگرام پر فلم ساز نے عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے لیے شکریہ کا پیغام پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راکی اور رانی کے لیے میں الگ سے محبت بھرا خط لکھنا چاہتا ہوں لیکن اس کے ذریعہ میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اس پریم کہانی کا سب سے اہم جزو ہیں۔فلم بنانے کے علاوہ آپ دونوں نے اپنی محبت کے ذریعہ مجھے بہت زیادہ طاقت دی۔ میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ مجھے جلد ہی آپ دونوں کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملے کیونکہ میں آپ دونوں کو بہت پسند کرتا ہوں'۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 100 کروڑ روپے کے کلب میں داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.