ETV Bharat / entertainment

Raza Murad Started Shooting in Loni: غازی آباد میں رضا مراد اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف

author img

By

Published : May 26, 2022, 10:46 AM IST

غازی آباد میں رضا مراد اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف
غازی آباد میں رضا مراد اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف

بالی ووڈ کی زیادہ تر فلموں میں ویلین کا کردار ادا کرنے والے رضا مراد ان دنوں اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ غازی آباد کے شہر لونی میں کر رہے ہیں۔ وہ اس فلم میں ایک پرنسپل کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ Raza Murad Started Shooting in Loni

غازی آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے شہر لونی میں ہندی سنیما کے مشہور اداکار رضا مراد اپنی آئندہ فلم روبرو کی شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی فلم کی سین کےلیے حیان انکلیو کالونی میں گرین آئیکون کونونٹ اسکول کے بچوں کے ساتھ شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ نوئیڈا اور دہلی میں بھی کی جائے گی۔ Raza Murad Started Shooting in Loni


رضا مراد کے مطابق اس فلم میں وہ ایک سکول پرنسپل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آج غازی آباد کے لونی میں ان کی فلم کا پہلا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ طلباء سکول کے اندر اساتذہ سے ڈرتے ہیں۔ اس سے پہلے اسکولوں میں بچوں کو مارا پیٹا جاتا تھا، ہڈیاں توڑی جاتی تھیں جو کہ غلط تھا۔ طلباء خوف و ہراس کے ماحول میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ طلباء کو محبت سے سمجھایا جا سکتا ہے۔ فلم میں انہیں اسکول کے بچوں کو سمجھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: Prithviraj Special Screening for Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے فلم پرتھوی راج کی خصوصی اسکریننگ



وہ فلم میں اسکول کے بچوں کے ساتھ اپنی سرگرمیوں میں حصہ لیتے نظر آئیں گے۔ وہ انہیں مارتے ہوئے نہیں پیار سے سمجھاتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بدل رہی ہے۔ اسکول کے بچوں اور اساتذہ کے درمیان اچھا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ آج، اسکولوں میں بچوں کو ڈانٹا جاسکتا ہے لیکن مارا نہیں جاسکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.