ETV Bharat / entertainment

Brahmastra Release: رنبیر اور عالیہ کی پہلی فلم برہمسترا آج دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 11:01 AM IST

رنبیر اور عالیہ کی پہلی فلم برہمسترا آج دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز
رنبیر اور عالیہ کی پہلی فلم برہمسترا آج دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز

برہمسترا کو آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ 'برہمسترا' کو بالی ووڈ کے لیے امید کی کرن سمجھا جا رہا ہے۔ رنبیر اور عالیہ کے مداحوں کو طویل وقت سے فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا۔Brahmastra Release

حیدرآباد: 9 سال کی محنت سے تیار ہوئی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'برہمسترا' کو آج دنیا بھر کے شائقین کے لیے سنیما گھروں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔ 'برہمسترا' کو ڈوبتی ہوئی بالی ووڈ کے لیے امید کی کرن سمجھا جا رہا ہے اور آج وہ دن آگیا ہے جب ثابت ہوجائے گا کہ بالی ووڈ کتنے پانی میں ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم 400 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی ہے۔ وہیں بالی ووڈ بائیکاٹ ٹرینڈ کے درمیان فلم کی کمائی پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونے کی بات کہی گئی ہے۔Brahmastra Release

جس طرح سے 'برہمسترا' کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے فلم کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فلم اپنے پہلے دن 30 کروڑ روپے تک کی کمائی کرسکتا ہے۔ اطلاع کے مطابق فلم کی ایڈوانس بکنگ میں 2 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ وہیں آج (9ستمبر) گنیش وسرجن اور پھر سنیچر اور اتوار کی تین دن کی چھٹیوں کے دوران فلم کی کمائی میں اضافہ ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔کیونکہ ان تین دنوں کی چھٹی میں شائقین تفریح ​​کے لیے سینما گھروں کی طرف رخ کرسکتے ہیں۔

فی الحال فلم کو شائقین کا ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ حالانکہ فلم کو پسند کرنے والوں کی تعداد بڑی نظر آرہی ہے۔

  • Pride of Indian Cinema.#Brahmashtra is AMAZING. The visuals are astonishing. A stunning visual effects driven spectacle. Highly recommended and a must see. Music is excellent and direction is great. Ayan's magic is beyond imagination. 🌟🌟🌟🌟#Brahmastra #BrahmastraReview

    — Amarendra Kumar (@amarendra6560) September 8, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان سب کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری بائیکاٹ ٹرینڈ کا بھی خطرہ فلمساز کو پریشان کر رہا ہے۔ وہیں حال ہی میں رنبیر اور عالیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اجین کے مہاکالیشور مندر میں درشن کے لیے جانے والے تھے۔ چند ہندو تنظیموں کی وجہ سے یہ جوڑا مندر کا دورہ نہیں کرسکا۔

آیان مکھرجی اور ان کی ٹیم نے اس فلم کے لیے بہت محنت کی ہے اور فلم کے وی ایف ایکس پر بھی اچھا کام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم کے ٹریلر اور ٹیزر کو شائقین کی جانب سے کافی پیار ملا ہے۔

برہمسترا میں رنبیر-عالیہ کے علاوہ امیتابھ بچن، جنوبی اداکار ناگارجن، مونی رائے اور شاہ رخ خان کیمیو میں نظر آئیں گے۔ فلم ریلیز ہوچکی ہے اور آج رات تک فلم کا پہلے دن کا کلیکشن آجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.