ETV Bharat / entertainment

Ayesha Omar on Marrying with Shoaib Malik پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑی

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 4:38 PM IST

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبروں کے درمیان پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر سے شادی کی افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پڑھیں پوری خبر۔Ayesha Omar on Marrying with Shoaib Malik

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑی
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑی

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کرنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں کے درمیان شیعب ملک اور پاکستانی اداکارہ کی شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں بہت گردش کر رہی تھی۔ اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق عائشہ نے خود کہا ہے کہ وہ شعیب اور ثانیہ کی بہت عزت کرتی ہیں۔ عائشہ نے مزید کہا کہ ان کا شیعب سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔Ayesha Omar on Marrying with Shoaib Malik

گزشتہ ماہ کئی ایسی رپورٹس سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ثانیہ اور شعیب نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس طرح کی خبروں کے یہ بھی افواہیں گردش کرنے لگی تھی کہ ثانیہ سے طلاق کے بعد کرکٹر عائشہ سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ حالانکہ یہ افواہیں شعیب اور عائشہ کی ایک ساتھ فوٹوشوٹ کی تصویریں سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اب عائشہ نے اس افواہوں سے پردہ ہٹادیا ہے۔

حال ہی میں ایک مداح نے عائشہ کے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سے پوچھا کہ ' کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے۔ جس کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ 'جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوئی ہے اور اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ میں دونوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت عزت کرتی ہوں'۔

اس کے بعد انہوں نے مزید لکھا کہ 'شعیب اور میں اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں۔ بہت عزت کرتے ہیں۔ ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے'۔

واضح رہے کہ طلاق کی افواہوں کے درمیان شعیب نے ثانیہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہون نے ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کو سالگرہ مبارک ثانیہ مرزا۔ آپ کی صحتمند اور خوشگوار زندگی کی دعائیں کرتا ہوں! دن کا بھرپور لطف اٹھائیں...'۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور تب سے وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سال 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ اور شعیب نے مبینہ طور پر اپنی 12 سالہ طویل ازدواجی زندگی کو ختم کر دیا ہے اور وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے افواہوں کے درمیان شعیب ملک کی اس پاکستانی اداکارہ کے ساتھ تصویر ہوئی وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.