کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کا پہلا ٹیزر پرومو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کرنے کے علاوہ انہوں نے فلم میں ادکاری بھی ہے۔ فلم میں انہوں نے بھارت کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ کنگنا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان شیئر کیا، یہ فلم 24 نومبر 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔Emergency teaser
ٹیزر کی شروعات 25 جون 1975 کی ایک تاریخ سے شروع ہوتی ہے۔ جب ملک بھر میں افراتفری کے حالات ہوتے ہیں اور مظاہرین سڑک پر ہنگامہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد ایک اخبار کی سرخی نظر آتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے' ایمرجنسی کا اعلان'۔ اس ویڈیو میں انوپم کھیر کی آواز بھی سننے کو ملتی ہے، جنہیں ہم ٹیزر میں سلاخوں کے پیچھے دیکھتے ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے سیاسی رہنما جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کیا ہے۔ جو ٹیزر میں کہتے ہیں ' یہ ہماری نہیں دیش کی موت ہے'۔
ٹیزر میں مظاہرین پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جس کے بعد انوپم کھیر کی آواز میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'اس تاناشاہی کو روکنا ہوگا'۔ اس کے فورا بعد اندرا گاندھی کے طور پر کنگنا رناوت کا وائس اوور شروع ہوتا ہے، جو کہتی ہیں 'مجھے اس ملک کی حفاظت کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس کے فورا بعد اسکرین پر کنگنا رناوت کا چہرہ اسکرین پر نظر آتا ہے اور کہتی ہیں ' کیونکہ انڈیا از اندرا اور اندرا از انڈیا'۔ فلم 24 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
کنگنا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' محافظ یا ڈکٹیٹر؟ ہماری تاریخ کے سیاہ ترین دور کے گواہ بنیں جب ہماری قوم کی لیڈر نے اپنے لوگوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی تھی'۔ایمرجنسی 24 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے'۔
اس سے قبل کنگنا نے بتایا کیا تھا کہ اس نے فلم بنانے کے لیے اپنی تمام جائیداد گروی رکھ دی تھی۔ کنگنا نے 2021 میں اپنی فلم ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ اسے رتیش شاہ نے لکھا ہے، جنہوں نے کنگنا کی آخری فلم دھاکڑ بھی لکھی تھی۔ فلم میں کنگنا اور انوپم کھیر کے علاوہ ملند سومن، مہیما چودھری ، آنجہانی اداکار ستیش کوشک اور شریس تلپڑے بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔