ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut blames movie mafia: کنگنا رناوت نے اپنی فلموں کی غلط باکس آفس کمائی شائع کرنے پر میڈیا اداروں کی تنقید کی

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 4:54 PM IST

کنگنا رناوت نے  اپنی فلموں کی غلط باکس آفس کمائی شائع کرنے پر میڈیا اداروں کی تنقید کی
کنگنا رناوت نے اپنی فلموں کی غلط باکس آفس کمائی شائع کرنے پر میڈیا اداروں کی تنقید کی

کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنی فلموں کی باکس آفس کمائی کے بارے میں غلط رپورٹس پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعہ مافیا گینگ کی تنقید کی۔

حیدرآباد: انسٹاگرام اسٹوریز پر بالی ووڈ اداکار کنگنا رناوت نے ایک رپورٹ پر تنقید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کو خدشہ تھا کہ آئی لو نیو ایئر میں سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کے بعد ان کا کریئر ختم ہوجائے گا۔ سال 2015 میں ونے سپرو اور رادھیکا راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دونوں کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھا گیا۔ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ اب ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنو ویڈز منو اداکارہ نے فلم کی ریلیز کو 'روکنے' کی کوشش کی کیونکہ انہیں یقین تھا کہ یہ ان کے کریئر کو 'تباہ' کر دے گی۔Kangana Ranaut blames movie mafia

منیکرنیکا اداکارہ نے ان الزامات کی تردید کی اور سنی دیول کے تئیں اپنی محبت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غدر 2 باکس آفس پر زبردست کمائی کرے گی۔ اداکارہ نے رپورٹ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'غدر 2 رواں سال کی ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنے گی اب جلن ہورہی ہے، خود کی فلم کی ریلیز کے پہلے دن سب سے کم کمائی ہے۔ میں یہ واضح کردوں کہ میں نے ایسی کوئی چیز نہیں کہی ہے۔ میں سنی سر کی سب سے بڑی مداح ہوں'۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ' میرے علاوہ کسی اور اداکارہ کو کبھی بھی اس قسم کی نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

اس کے علاوہ انہوں نے کنگنا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'ہر کوئی جو مجھ سے ملتا ہے یا میرے ساتھ کام کرتا ہے ایک ہی بات کہتا ہے: 'میڈیا میں آپ کے حوالے سے اتنا برا کیوں لکھا جاتا ہے؟ ہم نے بہت سارے اداکاروں، ہدایت کاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن آپ سب سے زیادہ باصلاحیت اور پیشہ ور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ہر ایک فرد جس سے میں ملتی ہوں یا جس کے ساتھ کام ہوتی ہوں وہ مجھے مستقل بنیادوں پر یہی ایک بات کہتا ہے، اور جو لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں وہ میڈیا میں میری تعریف کرتے ہیں۔ لیکن یہ پروپیگنڈا پھر بھی جاری ہے'۔

کنگنا نے ایک رپورٹ بھی شیئر کی جس میں ان کی تمام فلموں کو باکس آفس پر ناکام بتایا گیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ 'ہر روز 10سے 15 آرٹیکلز میں میری تمام فلموں کو فلاپ قرار دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ فلمیں بھی جنہوں نے 150 کروڑ کی کمائی کی ہے'۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ' لوگ دوسروں کے خلاف اتنے برے خیالات رکھنے کے ساتھ اپنی زندگی کیسے گزارتے ہیں، وہ دن رات یہی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اپنے پیسے دوسروں کو برا دکھانے کے لیے خرچ کرتے ہیں؟

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'میں فلم مافیا سے ناراض نہیں ہوں، میں صرف یہ سوچتی ہوں کہ خدا نے انہیں کس قسم کی تکلیف سے گزرنے دیا ہے، کیا اتنی بے چینی اور پریشانی کا ہونا کسی جہنم سے کم نہیں ہے کیا؟ یہاں تک وہ مجھے یاد بھی نہیں رہتے، جب وہ میرے کردار کشی کرنے کے لیے غلط خبریں چلاتے ہیں ہیں یا میرے پیشہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں میرے بارے میں غلط افواہیں پھیلاتے ہیں، میں ان کے بارے میں کبھی نہیں سوچتی جب تک کہ یہ حملہ میرے برداشت کے باہر ہوجائے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ ان کے لیے ہمیشہ میرے بارے میں سوچنا کیسا ہوتا ہوگا'۔

واضح رہے کہ کنگنا اگلی فلم تیجس میں نظر آئیں گی۔ فلم اکتوبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ اس سال فلم ایمرجنسی میں بھی نظر آئیں گی جس میں اداکاری کرنے کے علاوہ انہوں نے اس فلم کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Karan Johar: کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو ریٹائر ہونے کو کہا، ساتھ میں رنویر سنگھ کو دیا یہ مشورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.