ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut Shares Video with SK: کنگنا نے سلمان خان کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو شیئر کی، کہا 'ہم کتنے جوان تھے'

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 10:31 AM IST

کنگنا رناوت نے ایک بار سلمان خان کے شو دس کا دم کے سیٹ پر شرکت کی تھیں۔ اس شو میں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے گانے دھک دھک کرنے لگا پر پرفارم کیا تھا۔

کنگنا رناوت نے سلمان خان کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو شیئر کی
کنگنا رناوت نے سلمان خان کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو شیئر کی

اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ اپنی پرانی یادوں کو تازہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کلپ میں وہ سلمان کے مقبول ٹی وی شو دس کا دم میں نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو کنگنا کے ایک فین پیج نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے بعد میں کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔Kangana Ranaut Shares Video with SK

کنگنا نے سلمان خان کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو شیئر کی
کنگنا نے سلمان خان کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو شیئر کی

ویڈیو میں کنگنا شو میں مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور کے مقبول گانے دھک دھک کرنے لگا میں گھاگرا چولی پہن کر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے لباس پہنا، سلمان نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا کمال لگا رہی ہیں'۔ اس کے بعد انہوں نے گانے پر ڈانس کیا اور ویڈیو کے آخر میں دونوں کو زور سے قہقہہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ ' او ایم جی!!! ایس کے (سلمان خان) ہم اتنے جوان کیوں لگ رہے ہیں؟؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اب جوان نہیں رہے؟'۔ انہوں نے اس ویڈیو میں سلمان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

حالانکہ سلمان خان نے ابھی تک اس ویڈیو پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ وہیں جس فین پیج کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کیا گیا ہے اس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ دونوں اداکار کو ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' جس طرح میں ان سے پیار کرتا ہوں اور میں دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے دیکھنا کا انتظار کر رہا ہوں'۔

اپریل میں کنگنا رناوت نے ممبئی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی عید پارٹی میں شرکت کی تھی۔ یوں تو کنگنا رناوت کو کئی بار بالی ووڈ سپراسٹارز جیسے شاہ رخ خان اور عامر خان کے خلاف بولتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن اداکارہ کو سلمان خان سے کافی انسیت ہیں۔ سلمان خان بھی اداکارہ کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کرچکے ہیں۔ سلمان خان نے ان کی فلم دھاکڑ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے کنگنا کی حمایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Death Threat 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.