ETV Bharat / entertainment

Tushar Gandhi on Gandhi Godse - Ek Yudh: فلم گاندھی گوڈسے ایک یودھ پر مہاتماگاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا ردعمل

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 5:16 PM IST

رواں ماہ 26 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم 'گاندھی گوڈسے ایک یودھ' پر مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 'میں ایسی فلمیں دیکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا جو قاتلوں کی تعریف کرتی ہوں'۔

فلم گاندھی گوڈسے ایک یودھ پر مہاتماگاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا ردعمل
فلم گاندھی گوڈسے ایک یودھ پر مہاتماگاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی کا ردعمل

ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی آئندہ پیریڈ ڈرامہ فلم 'گاندھی گوڈسے -ایک یودھ' نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔کانگریس نے حال ہی میں مدھیہ پردیش میں فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس جاری تنازع کے درمیان مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے فلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تشار گاندھی نے میڈیا سے بات چیدت کے دوران کہا کہ' میں حیران نہیں ہوں کیونکہ ان کے لیے گوڈسے ایک ہیرو ہیں اور اگر وہ اسے ہیرو کے طور پر پیش کرتے ہیں تو اس سے ہم میں سے کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے۔ لیکن میں فلم کی خوبیوں یا خامیوں پر تبصرہ نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے اسے نہیں دیکھا ہے اور میں ایسی فلمیں دیکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا جو قاتلوں کی تعریف کرتی ہوں'۔Tushar Gandhi on Gandhi Godse - Ek Yudh

آزادی کے بعد بھارت کے ابتدائی دنوں پر مبنی یہ فلم ناتھورام گوڈسے اور مہاتما گاندھی کے درمیان نظریات کی جنگ کو پیش کرتی ہے۔ ٹریلر میں تقسیم ہند کے بعد کے ہنگامہ خیز دور کی ایک جھلک دکھائی گئی۔ تشار گاندھی نے مزید کہا کہ ' یہ ایک بہت سوچا سمجھا گیم پلان ہے اور ان تمام کرداروں کو پرفارم کرنے کے لیے رول دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی اپنی ٹائم لائن کے مطابق کردار ادا کیے ہیں۔ اسی ہدایت کار نے اپنی فلم بھگت سنگھ میں باپو کو بہت غلط انداز میں پیش کیا تھا، اس لیے یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ وہ گوڈسے کی تعریف کرنے والی فلم بنائیں گے'۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں چنمے منڈلیکر اور دیپک انتانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جہان دیپک گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گے وہیں چنمے منڈلیکر گوڈسے کا کردار اد کرنےوالے ہیں۔ 'گاندھی گوڈسے ایک یودھ' ایک ایس تصور کو پیش کرتی ہے جس میں مہاتما گاندھی ایک قاتلانہ حملے میں بچ جاتے ہیں اور اپنے حملہ آور ناتھورام گوڈسے سے جیل میں ملاقات کرتے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ منیلا سنتوشی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.