ETV Bharat / entertainment

Dev Anand Death Anniversary کیا آپ جانتے ہیں عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی؟

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 5:11 PM IST

عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی
عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی

دیو آنند نے اس فلم میں کالا کوٹ پہنا تھا اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عدالت نے ان پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی لگا دی تھی۔Dev Anand Death Anniversary

حیدرآباد: ہندی سنیما کے آنجہانی تجربہ کار اداکار دیو آنند کی 11 ویں برسی ہے۔ دیو صاحب نے سال 2011 میں دنیا کو الوداع کہا تھا۔ دیو آنند کی اداکاری اور منفرد اسٹائل لوگوں میں خاص طور پر لڑکیوں میں بے حد مقبول تھا۔ دیو آنند کی پردے کے پیچھے کی دنیا اور پردے کے سامنے والی زندگی کی بہت سی کہانیاں ہیں، ان کا شمار اس دور کے بہت ہی خوبصورت اداکاروں میں ہوتا تھا۔ آج بھی دیو صاحب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اتنے خوبصورت تھے کہ لڑکیاں انہیں دیکھنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دیتی تھیں اور اتنا ہی نہیں عدالت نے ان پر کالے کپڑے پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔ آئیے جانتے ہیں ان باتوں میں کتنی سچائی ہے اور وہ کون سی فلم ہے جس میں دیو صاحب نے کالا کورٹ پہن کر ہنگامہ برپا کردیا تھا۔Dev Anand Death Anniversary

عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی
عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی

یہ 1958 کی بات ہے جب دیو صاحب کی فلم 'کالا پانی' ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں دیو صاحب سفید قمیض اور اس کے اوپر سیاہ کوٹ میں نظر آئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اس لک میں دیو صاحب کی خوبصورتی مزید ابھر کر آئی تھی۔ لڑکیاں ہی نہیں لڑکے بھی دیو صاحب کے اسٹائل کے دیوانے تھے۔ اتنا ہی نہیں دیو صاحب جب بھی کالا کوٹ پہن کر باہر نکلتے تھے تو لڑکیاں ان کو دیکھنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دیتی تھیں، لیکن یہ اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ کہنا مشکل ہے

عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی
عدالت نے دیو آنند پر کالا کوٹ پہننے پر پابندی عائد کی تھی

لیکن یہ بات بالکل درست ہے کہ عدالت کی طرف سے دیو صاحب کے کالا کوٹ پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی،اس پابندی کی بڑی وجہ انہیں دیکھنے کے لیے بھگدڑ اور لوگوں کا بے قابو ہونا بتایا جاتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے ایک آرٹیکل کے مطابق سنہ 1958 میں ان کی فلم کالا پانی کی ریلیز کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جس میں دیو سیاہ کوٹ میں اتنے خوبصورت لگ رہے تھے کہ ان کی شکل دیکھ کر ایک لڑکی نے اپنی جان لے لی تھی۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر عوام کے درمیان کبی کالا سوٹ نہیں پہنا۔

دیو صاحب کا کیرئیر

اپنے طویل فلمی کیریئر میں دیو صاحب نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ان کی یادگار اور کامیاب فلموں میں 'گائیڈ'، 'کالا پانی'، 'پریم پجاری'، 'سی آئی ڈی' اور 'جانی میرا نام' جیسی کئی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔ دیو صاحب کو چار بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ بھارتی سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں 2001 میں حکومت ہند کی طرف سے باوقار پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے اگلے سال (2002) دیو صاحب کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: Dev Anand Death Anniversary: ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والے صدا بہار اداکار دیو آنند کی آج 11 ویں برسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.