ETV Bharat / entertainment

Odisha Train Accident: جونیئر این ٹی آر، چرینجیوی کا اڈیشہ ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 11:39 AM IST

Updated : Jun 3, 2023, 5:07 PM IST

جونیئر این ٹی آر، چرینجیوی کا اڈیشہ ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار
جونیئر این ٹی آر، چرینجیوی کا اڈیشہ ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار

چرنجیوی، جونیئر این ٹی آر اور کرن کھیر نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر اپنے غم کا اظہار کیا۔ اس حادثے میں کم از کم 238 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 900 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ جمہ کی رات پیش آیا۔

حیدرآباد: ہندوستان میں جمعہ کی رات ایک المناک ٹرین حادثے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی سے لے کر کئی سیاستدانوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اب فلم انڈسٹری کے چند مشہور شخصیات چرنجیوی، جونیئر این ٹی آر اور کرن کھیر نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 238 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے تھے۔Odisha Train Accident

  • Utterly shocked at the tragic Coromandel express accident in Orissa and the huge loss of lives! My heart goes out to the bereaved families.
    I understand there is an urgent demand for blood units to save lives. Appeal to all our fans and good samaritans in the nearby areas to…

    — Chiranjeevi Konidela (@KChiruTweets) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ'اڈیشہ میں المناک کورومنڈیل ایکسپریس حادثے اور جانوں کے ضیاع ہونے پر بہت صدمہ پہنچا ہے! میرا دل سوگوار خاندانوں کے لیے غمزدہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جان بچانے کے لیے خون یونٹس کی فوری ضرورت ہے۔ میں ہمارے تمام پرستاروں سے اپیل کرتا ہوں کہ زندگی بچانے کے لیے خون عطیہ کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں'۔

جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ 'افسوسناک ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں اور ان کے عزیزوں کو دلی تعزیت۔ میرا دل اس تباہ کن واقعے سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ اس مشکل وقت میں ان کو طاقت اور ہمت ملے'۔

  • Heartfelt condolences to the families and their loved ones affected by the tragic train accident. My thoughts are with each and every person affected by this devastating incident. May strength and support surround them during this difficult time.

    — Jr NTR (@tarak9999) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکار سے سیاستداں بنیں کرن کھیر نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے کے بارے میں سن کر دکھ ہوا، میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔"

  • Saddened to hear about the disastrous train accident at Balasore in Odisha. My thoughts and prayers are with the bereaved families. I pray for speedy recovery of the injured. pic.twitter.com/eBbiggPx3p

    — Kirron Kher (@KirronKherBJP) June 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ اڈیشہ حکومت نے ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد ہفتہ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین کے پٹری سے اترنے کے واقعے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے ایکس گریشیا رقم مختص کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Trains Accident وزیراعظم، صدر، نائب صدر اور دیگر کا اڈیشہ میں ٹرین حادثے پر تعزیت کا اظہار

Last Updated :Jun 3, 2023, 5:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.