ETV Bharat / entertainment

Anil Kapoor on 15 years of Welcome: ویلکم میں مجنو بھائی کا کردار پسند کرنے پر انیل کپور کا مداحوں کو شکریہ

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 4:54 PM IST

انیل کپور کی کامیڈی فلم ویلکم نے بدھ کو ریلیز کے 15 سال مکمل کرلیے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، نانا پاٹیکر اور کترینہ کیف بھی اہم کردار میں تھے۔Anil Kapoor on 15 years of Welcome

ویلکم میں مجنو بھائی کا کردار پسند کرنے پر انیل کپور کا مداحوں کو شکریہ
ویلکم میں مجنو بھائی کا کردار پسند کرنے پر انیل کپور کا مداحوں کو شکریہ

انیل کپور نے اپنی 2007 کی کامیڈی فلم ویلکم کے 15 سال مکمل ہونے پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اداکار نے فلم میں ایک مزاحیہ گینگسٹر اور فنکار مجنو بھائی کا کردار ادا کیا تھا، جس میں اکشے کمار، نانا پاٹیکر اور کترینہ کیف نے بھی اداکاری کی تھی۔ فلم میں گدھے کے اوپر کھڑے کتے کی پینٹنگ آج بھی لوگوں کو یاد ہے اور ان کے ذریعہ ادا کیا گیا مجنو بھائی کا کردار لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔Anil Kapoor on 15 years of Welcome

ٹوئٹر پر اکشے، نانا پاٹیکر اور فیروز خان کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انیل نے بدھ کو لکھا کہ 15 سال پہلے مجنو بھائی نے پینٹ برش اٹھایا تھا اور اب یہ تاریخ کا حصہ ہے! ویلکم میری سب سے پسند کی جانے والی فلموں میں سے ایک تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی جس نے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لائی! یہ حیرت انگیز ہے کہ کچھ کہانیاں اور کردار برسوں بعد بھی زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں ملیکا شیراوت اور پریش راول اور ہدایت کار انیس بزمی کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اور ویلکم اور مجنو بھائی کو اتنا پیار دینے کا شکریہ'۔

  • 15 years ago Majnu bhai picked up the paintbrush and the rest is history! #Welcome was, is and always will be one of my most cherished films for the sheer joy it has brought people! It’s amazing how some stories & characters just live on even years later... pic.twitter.com/1ccinArbNG

    — Anil Kapoor (@AnilKapoor) December 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک مداح نے ان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مجنو بھائی اور ادے بھائی واقعی میں مقبول ہیں'۔ ایک اور ٹویت نے کیا کہ' وہ اب ایسی فلمیں نہیں بناتے یہ کلاسک فلم ہے'۔

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ویلکم کو فیروز ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس وقت باکس آفس پر 117 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرنے والی یہ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں ملائیکہ اروڑہ پر فلمایا گیا ایک ڈانس نمبر ' ہونٹ رسیلے' بھی کافی مقبول ہوا تھا۔ اس کے بعد سال 2015 میں ویلکم بیک نام سے ایک سیکوئیل بھی آیا تھا۔ اس میں جان ابراہم اور شروتی ہاسن مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ انیل کو آخری بار جگ جگ جیو میں دیکھا گیا تھا، جس میں نیتو کپور، ورون دھون اور کیارا اڈوانی بھی نظر آئے تھے۔ وہ اس وقت اپنی آئندہ فلم اینیمل پر کام کر رہے ہیں۔ اس میں رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہیں۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بابی دیول نے بھی اداکاری کی ہے۔ یہ ایک کرائم ڈرامہ فلم ہونے والی ہ اور اسے اگلے سال 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔ انہوں نے سدھارتھ آنند کی فائٹر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: انیل کپور کی اپنی اہلیہ سنیتا کپور کے ساتھ رومانوی تصاویر سامنے آئی، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.