ETV Bharat / entertainment

1 month To Jawan: شاہ رخ خان نے جوان کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا' فلم کی ریلیز کو ابھی ایک مہینہ باقی'

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 6:24 PM IST

سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ مداحوں کو ان کی آئندہ فلم جوان کی ریلیز کی تاریخ یاد دلائی ہے۔ اس نئے پوسٹ میں شاہ رخ خان کا گنجا روپ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

شاہ رخ خان نے جوان کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا' فلم کی ریلیز کو ابھی ایک مہینہ باقی'
شاہ رخ خان نے جوان کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا' فلم کی ریلیز کو ابھی ایک مہینہ باقی'

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ نوٹ سے اپنے ہفتے کی شروعات کی ہے۔ کنگ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم جوان کا ایک پوسٹر شیئر کیا۔ اس نئے پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ اداکار نے اپنے مداحوں کو یہ بھی یاد دلایا ہے کہ جوان کو ریلیز ہونے میں صرف ایک مہینہ باقی ہے۔1 month To Jawan

انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نے جوان کا ایک دلچسپ پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں وہ گنجے نظر آرہے ہیں، جبکہ بیک گراؤنڈ میں ان کا پٹی سے بندھا ہوا چہرہ بھی نظر آرہا ہے۔ اس مونوکروم تصویر میں شاہ رخ خان کو ڈینم جیکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے علاوہ انہوں نے چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس نئے پوسٹر میں شاہ رخ خان کا ایکشن اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ انہیں اپنے ایک ہاتھ میں بندوق پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کنگ خان نے یہ بھی یاد دلایا کہ جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ جوان کا خوفناک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں اس کے کیشپن میں لکھا کہ ' میں اچھا ہوں، یا برا ہوں۔۔۔30 دن باقی ہے یہ جاننے کے لیے،، آپ تیار ہو'۔ جوان کو ریلیز ہونے میں ایک مہینہ باقی ہے۔ جوان دنیا بھر میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے'۔

پوسٹر شیئر کرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد 57 سالہ اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ جوان کے حالیہ پوسٹر اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کے لیے فلم کے ریلیز کا انتظار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ شاہ رخ خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا ہے کہ ' یہ وقت بھی جلد گزر جائے گا'۔

واضح رہے کہ فلم کے میکرز نے حال ہی میں ایکشن تھرلر کا پہلا نغمہ زندہ بندہ کی نقاب کشائی کی۔ انیرودھ روی چندر کی طرف سے کمپوز کیے گئے اس گانے میں پریامانی، ثانیہ ملہوترا، ردھی ڈوگرا اور دیگر ڈانسر شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جوان کو شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے بینرز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے گورو ورما کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم شاہ رخ خان کی پٹھان کے بعد اس سال کی ان کی دوسری سب سے بڑی فلم ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.