ETV Bharat / crime

Muhammad Salahuddin Died in Bhatpara Shootout: بھاٹ پاڑہ شوٹ آؤٹ میں محمد صلاح الدین انصاری کی موت

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 11:28 AM IST

Muhammad Salahuddin Died in Bhatpara Shootout
Muhammad Salahuddin Died in Bhatpara Shootout

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی اندھا دھند فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی. جب کہ اس سرعام شوٹ آؤٹ کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ Muhammad Salahuddin Died in Bhatpara Shootout


شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں دتہ پوکھر، بشیر ہاٹ کے بعد بھاٹ پاڑہ علاقے میں سرعام شوٹ آؤٹ کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی. گزشتہ چھ دنوں کے اندر اندر شوٹ آؤٹ کا یہ تیسرا واقعہ ہے. اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی آندھا دھند فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ Muhammad Salahuddin Ansari Died in Bhatpara Shootout

بیرکپور کمشنریٹ کے بھاٹ پاڑہ میں سرعام شوٹ آؤٹ کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی. پانچ تھانوں کے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق آج دن میں پانچ سے چھ افراد پر مشتمل شرپسندوں کا ایک گروہ نے پوائنٹ بلینک رینج سے فائرنگ کرکے محمد صلاح الدین انصاری کو ہلاک ہو گئے. پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمی شخص کو پہلے گول گھر اسٹیٹ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. پنکج سنگھ نام کے ایک شخص پر قتل کے معاملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے. وہ دو تین پہلے ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا. ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سومناتھ شوم نے کہا کہ چند لوگ علاقے کے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کی سازش کر رہے ہیں. پولیس تفتیش کر رہی ہے سچائی سامنے آجائے گی۔


یہ بھی پڑھیں:


بیرکپور سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ شوٹ آؤٹ کے واقعے کی اطلاع ملی ہے. یہ کوئی سیاسی تصادم کا نتیجہ ہے. تفتیش کے بعد ہی پورے معاملے کی سچائی منظر عام پر آ جائے گی. دوسری طرف مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اور بی جے پی کے رہنما راہل سنہا نے بھاٹ پاڑہ شوٹ آؤٹ کو لے کر ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.