ETV Bharat / city

اجین میں جشن میلادالنبیﷺ کا آغاز

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 4:28 PM IST

rabi ul awwal moon sighted, celebration began in ujjain
اجین میں ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی جشن کا آغاز

مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سیرت النبیﷺ نے نعتیہ نشست کا انعقاد کیا۔ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر میں جشن میلاد کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔ 12 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تھے۔

مالوہ کے تاریخی شہر اجین میں کئی سالوں سے تنظیم سیرت النبی کی جانب سے ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ شب نعتیہ نشست کا انعقاد کیا، جس میں نعت خواں حضرات نے کلام پیش کیا، وہی تنظیم 12 ربیع الاول کے روز خصوصی تقریبات اہتمام بھی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر میں عبادت گاہوں کو آج سے کھول دیا گیا

ربیع الاول کی 12 تاریخ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا دن مانا جاتا ہے اسی لیے دنیا بھر کے مسلمان 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی کے طور پر مناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.