ETV Bharat / city

ادھمپور: مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 4:49 PM IST

ملک میں بڑھتی مہنگائی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ادھمپور میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کرکے مرکزی سرکار سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Congress Protest
کانگریس احتجاج

ادھمپور: کانگریس کے سینئر رہنما سومت مگوترا کی صدارت میں دس روز کے اندر دوسری بار گھریلو گیس کی قیمتوں میں 25 روپیے کے اضافے اور کمشیریل گیس سلینڈر میں 75 روپیے کی اضافے کے خلاف ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر خالی سلینڈر کرھ رکھ کر دھرنا دیا اور مرکزی سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

ویڈیو دیکھیے۔

اپنے خطاب میں سومت مگوترا نے کہا کہ 10 روز قبل رسوئی گیس کی قیمت میں 25 روپیوں کا اضافہ کیا گیا اور اب ایک بار پھر سے پچیس روپیے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سرکار تاناشاہی اور غریب مخالف سرکار ہے۔ مارچ 2014 تک جب مرکز میں یو پی اے کی سرکار تھی تو گیس کی قیمت 410 روپیے تھا لیکن گزشتہ سات سالوں میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیزل و گیس پر ٹیکس لگا کر 23 لاکھ کروڑ سرکار نے جمع کیا، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس 23 لاکھ کروڑ روپیے کا سرکار نے کیا کیا؟

موقع پر کانگریس کے سینئیر رہنما برج موہن شرما، وجے منہاس اور سنجیو دوبے موجود تھے۔

مزید پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

کورونا میں پریشان ہوئے لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا گیا۔ جب تک سرکار اس پر غور و فکر کر اضافے کو کنٹرول نہیں کرتی ہے اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کا انتقال: پاکستان میں سوگ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.