ETV Bharat / city

Udhampur Road Accident ادھم پور سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار کی موت

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 12:23 PM IST

ادھم پور سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار کی موت
ادھم پور سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار کی موت

ادھم پور کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت انیل شرما ساکن گراہی اُدھم پور کے بطور ہوئی ہے۔ Road Accident in Udhampur

جموں: سری نگر جموں شاہراہ پر ملہار ادھم پور کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ملہار اُدھم پور کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اسکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔ Road Accident in Udhampur

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خا طر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہوسکا ۔

یہ بھی پڑھیں: Bus Accident in Udhampur ادھم پور بس حادثے میں ایک شخص کی موت، درجنوں افراد زخمی

متوفی کی شناخت انیل شرما ساکن گراہی اُدھم پور کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.