ETV Bharat / city

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 2:32 PM IST

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند
جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

تازہ برف باری کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت ابھی بھی بند ہے۔جہاں جواہر ٹنل پر تازہ برف باری ہونے کی وجہ سے جموں وسرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، وہیں مسافروں کو ادھم پور کے سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل تیسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔بانیہال کے جواہر ٹنل میں دوفٹ برف باری کے باعث قومی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔ تازہ برفباری سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شاہراہ کے مختلف مقامات پر روکا گیا ہے ۔

وہیں رامبن سے بانیہال کے درمیان پڑنے والی کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا معاملہ بھی پیش آیا ہے۔احتیاطی طور پر ادھم پور سے کشمیر گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت تیسرے دن بھی بند

اس کے علاوہ ادھم پور سے 10 کلومیٹر دور واقع سرمولی میں بھی دیر رات کو بھاری چٹان گرنے کی وجہ سے راستہ بند ہوگیا تھا، لیکن محکمہ ٹریفک نے اسے 4 گھنٹے کے بعد کھول دیا ہے۔وہیں ڈوڈہ بھدرواہ کشتواڑ کی طرف گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

ادھم پور کے سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ساتھ میں جموں سرینگر انتظامیہ جموں سرینگر نیشنل اسٹیٹ روڈ کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ کشمیر کو ضروری اشیاء کی فراہمی ہوسکے۔

محکمہ ٹریفک نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ تب ہی اپنا سفر شروع کریں ورنہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔





ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.