ETV Bharat / city

World TB Day in Budgam: عالمی تپ دق (ٹی بی) کا دن منانے کے لیے تپ دق سوسائٹی نے کیا پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 10:50 PM IST

ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں عالمی تپ دق (ٹی بی) World TB Day Celebrated At Sheikh-ul-Aalam Hall Budgam کا دن منانے پر ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو ان کے کام کرنے پر مبارکباد دی۔

عالمی تپ دق (ٹی بی) کے دن منانے کے لیے  تقریب کا انعقاد کیا گیا
World TB Day Celebrated At Sheikh-ul-Aalam Hall Budgam


بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں عالمی تپ دق (ٹی بی) کا دن منانے کے لیے ایک دن پر محیط تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بڈگام نذیر احمد خان نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو تپ دق کے خاتمے کے لیے ان کے کام کرنے پر مبارکباد دی۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ تپ دق سوسائٹی بڈگام نے ٹی بی کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری کے موضوع کے تحت کیا گیا تھا۔ چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان نے اس بیماری کو ختم کرنے اور بڈگام کو ہندوستان بھر میں پہلا ٹی بی فری ضلع بنانے کے لیے طبی برادری تپ دق دفتر بڈگام کے عملے کے کردار کو سراہا۔

World TB Day Celebrated At Sheikh-ul-Aalam Hall Budgam

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورے ضلع کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے اور طبی برادری پر زور دیا کہ وہ بڈگام میں مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کی بہترین خدمت کرنے کے لئے اسی لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔

اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام، اے ڈی سی، ڈبلیو ایچ او کنسلٹنٹ، ایس ڈی ایم بیرواہ، ایس ڈی ایم خان صاحب، ایم ایس ڈی ایچ بڈگام، بی ایم اوز، سینئر میڈیکو، آشا ورکرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ، انہوں نے صحت کے کارکنوں کو مشکل وقت میں کام کرنے اور مریضوں کو ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لیے گھر تک پہنچانے پر سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: Program Held on Women's Issue in Budgam: ''خواتین کو با اختیار بننے کے لئے پُر اعتماد ہونا ضروری''



ڈسٹرکٹ تپ دق افسر بڈگام ڈاکٹر ادفر یاسین نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع کی مجموعی کامیابیوں، جانچ، علاج، ادویات کی تقسیم، ریلیف اور سال 2015 سے اس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی دیگر سرگرمیوں پر غور کیا۔

پروگرام کے دوران موجود مجمع نے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کا عہد بھی کیا جبکہ ٹی بی کے خاتمے پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی ریلیز کی گئی، ناموار مقامی فنکاروں نے نوکڈ ناٹک بھی پیش کیا اس کے بعد ضلع میں ٹی بی سے آگاہی کے لیے ایک بائیک ریلی نکالی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.