ETV Bharat / city

راہل کا ستیہ پال ملک کو جواب

author img

By

Published : Aug 13, 2019, 4:18 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:16 PM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں ہوائی جہاز نہیں چاہیے بلکہ ریاست میں سفر کرنے کی آزادی کو یقینی بنائیں۔'

''کشمیر دکھانے کے لیے راہل کو بھیجیں گے ہوائی جہاز''

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ 'ہمیں ہوائی جہاز نہیں چاہیے بلکہ ریاست میں سفر کرنے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ ہمیں وہاں کے عوام، سرکردہ رہنماؤں اور فوج کے اہلکاروں سے ملاقات کرنے دیا جائے۔'

داراصل راہل گاندھی کے کشمیر سے متعلق بیان پر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ 'کشمیر کی زمینی حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے وہ راہل کے لیے خصوصی طیارہ بھیجیں گے۔'

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کشمیر میں تشدد کی خبر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'کانگریس کے سابق صدر کو وادی کا دورہ کرانے اور زمینی موقف کا جائزہ لینے کے لیے ہوائی جہاز بھیجیں گے۔'

واضح رہے کی ہفتہ کے روز راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے کچھ تشدد کی خبریں آئی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے پر تشویش اظہار کرنا چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.