ETV Bharat / city

Urs in Tral Concluded: حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 9:15 PM IST

بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ باقر ؒ کا سالانہ عرس صوفی گنڈ ترال میں اختتام پذیرUrs in Tral Concluded ہوا۔ اس دوران عقیدت مندوں نے ان کی درگاہ پر حاضری دی۔

Urs  of sufi saint Hazrat Baqir (RA) concluded at Tral
حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

ترال:بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ باقر ؒ کا سالانہ عرس صوفی گنڈ ترال میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران عالمی امن کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا Urs in Tral Concluded گیا۔

حضرت شیخ باقرؒ کا سالانہ عرس اختتام پذیر

عرس میں وادی بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ختمات المعظمات اور شب خوانی میں شمولیت کی۔عرس میں ترال انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے معقول انتظامات کیے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے زیارت گاہ کے ایک خادم پیر محمد شفیع نے بتایا کہ یہ عرس سات یوم تک جاری رہتا ہے ، جس دوران وادی کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے مختلف ریاستوں سے عقیدت مند حاضری دینے کے لیے یہاں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی فقہی بصیرت اور دینی خدمات ہر دور کے لیے مشعل راہ

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بلند پایہ ولی نے دین اسلام کی پیروی اور اس کی اشاعت کے لیے اپنی زندگی صرف کی ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ اس کے نقش قدم پر چلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.