ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے جوانوں کے نام پر رکھے جائیں گے نام

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 5:03 PM IST

ضلع شوپیان میں گزشتہ دنوں انتظامیہ نے ایک ہلاک شدہ فوجی اہلکار امتیاز احمد ٹھوکر کے نام پر ایک سرکاری ڈگری کالج کا نام رکھا۔ اس طرح ہلاک شدہ پولیس، سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو نئی سوغات دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

منوج سنہا
پولیس، سیکورٹی فورسز اہلکار

جموں و کشمیر میں ملک کی سلامتی اور امن بحالی کے لیے جو پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ان کی تعظیم کے لیے سڑکوں اور تعلیمی اداروں کے نام ان کے نام پر رکھے جائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پولیس، سیکورٹی فورسز اہلکار

منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے متعدد پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ان کی تعظیم و وقار کے لیے ہم سڑکوں اور تعلیمی اداروں کے نام ان کے نام پر رکھیں گے تاکہ وہ ہمیشہ لوگوں کو یاد رہیں۔

یاد رہے کہ ضلع شوپیان میں گزشتہ دنوں انتظامیہ نے ایک ہلاک شدہ فوجی اہلکار امتیاز احمد ٹھوکر کے نام پر ایک سرکار ڈگری کالج کا نام رکھا۔

امتیاز احمد فوج میں تعینات تھے اور سنہ 2015 میں سوپور میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: منوج سنہا

واضح رہے گزشتہ دنوں انتظامیہ نے محکمۂ تعلیم اور دیگر اداروں کو ہدایت دی تھی کہ تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات کا انتخاب کرکے ان کے نام مہلوک پولیس و سکیورٹی فورسز اور دیگر اشخاص کے نام پر رکھے جائیں۔

کورونا وائرس کے تازہ پھیلاؤ کے متعلق منوج سنہا نے کہا کہ موجودہ لہر میں سرینگر شہر سے پچاس فیصد کیسز رونما ہورہے ہیں جو تشویش ناک صورتحال ہے۔

انہوں نے شہریوں سے التجا کی کہ وہ کورونا وائرس ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ کووڈ کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.