ETV Bharat / city

سرینگر:جے کے سی ایل کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 12:36 AM IST

نظامی ایجوکیشن گروپ (این ای جی) کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے نوجوانوں کرکٹ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بہترپلیٹ فارم مہیا کرانے اور یہاں کے نوجوان نسل کو منشیات سمیت دیگر برائیوں سے دور رکھنے کے لئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد


مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے نظامی ایجوکیشن گروپ اور دیگر دو غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے سرینگر میں اپنی نوعیت کا بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادہونے جارہا ہے ۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

جے کے سی ایل کے نام سے منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 60 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔وہیں اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے اس کرکٹ مقابلے کا لطف کرکٹ شائقین صرف کرکٹ کے میدان پر ہی نہیں بلکہ اس کا لطف ٹی وی پر بھی لے سکیں اس کی منصوبہ سازی کی گئی ہے ۔

مذکورہ باتوں کا اظہار نظامی ایجوکیشن گروپ کے عہدیداران نے سرینگر میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کرکٹ لیگ میں نہ صرف وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کی بلکہ دیگر علاقوں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں رہی ہیں ۔تاکہ مقابلے کو دلچسپ بنایا جاسکے۔

نظامی ایجوکیشن گروپ (این ای جی) کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے نوجوانوں کرکٹ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے اور یہاں کے نوجوان نسل کو منشیات سمی دیگر برائیوں سے دور رکھنے کے لئے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔


پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ لیگ کا آغاز رواں ماہ کے آخری ہفتے سے ہوگا۔ جبکہ اس قبل ایک افتتاحی میچ بھی منعقد ہو گا جوکہ شیر کشمیر کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا ۔


مزید پڑھیں:نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کلگام نے ٹرافی اپنے نام کیا


نظامی ایجوکیشن گروپ اور دیگر دو غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے منعقد کئے جارہے اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل بھی اپنا تعاون پیش کررہا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.